امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکز نے آر ایم ایس27-2026 سے گندم اور دھان کی خریداری کے لیے آڑھتیوں اور کمیٹیوں کے کمیشن نرخوں پر نظر ثانی کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 10:05PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے حکومت کی جانب سے گندم اور دھان کی خریداری میں مصروف کمیشن ایجنٹوں اور کوآپریٹو سوسائیٹیوں کو ادا کی جانے والی کمیشن کی شرحوں پر نظر ثانی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ نظرثانی ربیع مارکیٹنگ سیزن(آر ایم ایس)27-2026 سے نافذ العمل ہوگی۔

موجودہ خریداری کے رہنما خطوط کے مطابق کمیشن ایجنٹوں، کوآپریٹیو، سب ایجنٹوں اور کمیشن ایجنٹوں کو کمیشن ادا کیا جاتا ہے۔ جو حکومت کی جانب سے گندم اور دھان کی خریداری کرتے ہیں اور خریداری کے عمل میں درمیانی اور جمع کرنے کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

کمیشن کی شرحوں پرنظر ثانی کے لیے مختلف ریاستی حکومتوں کی درخواستوں کی بنیاد پر ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ جس میں ایف سی آئی، ریاستی حکومتوں اور محکمہ خوراک اور عوامی تقسیم کے نمائندے شامل تھے۔ کمیٹی نے موجودہ نرخوں کا جائزہ لیا اور کمیشن کے ڈھانچے میں ترمیم کی سفارش کی۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر حکومت نے گندم اور دھان کی خریداری کے لیے کمیشن ایجنٹوں اور کمیٹیوں کو ادا کیے جانے والے کمیشن کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ نظرثانی کے بعدپنجاب اور ہریانہ میں گندم کے لیے کمیشن ایجنٹوں کو دیا جانے والا کمیشن46.00 روپےفی کوئنٹل سے بڑھ کر50.75 روپےفی کوئنٹل ہو جائے گا۔ جب کہ راجستھان میں یہ41.40 روپےفی کوئنٹل سے بڑھ کر45.67 روپےفی کوئنٹل ہو جائے گا۔ دھان کا کمیشن45.88 روپے فی کوئنٹل سے بڑھ کر 50.61 روپے فی کوئنٹل ہو جائے گا۔

اسی طرح کوآپریٹو سوسائٹیوں کو دیے جانے والے کمیشن پر بھی نظر ثانی کی گئی ہے۔ گندم کی خریداری کا کمیشن27.00 روپے فی کوئنٹل سے بڑھ کر 29.79 روپے فی کوئنٹل ہو جائے گا۔ جب کہ دھان کے لیےیہ32.00 روپےفی کوئنٹل سے بڑھ کر35.30 روپےفی کوئنٹل ہو جائے گا۔

جدید سائلوز میں کی جانے والی خریداری کے لیےکمیشن کی ادائیگی منڈیوں میں لاگو شرح کے مقابلے میں50 فیصد ہوگی، جو موجودہ پالیسی فریم ورک کے مطابق ہے۔

کمیشن کی شرحوں میں یہ نظرِ ثانی اس مقصد کے تحت کی گئی ہے کہ خریداری کے نظام کی مسلسل کارکردگی کوبہتر بنایا جا سکے اور ان ایجنسیوں کی معاونت کی جا سکے جو حکومت کی جانب سے خریداری کے عمل کو سہولت فراہم کرتی ہیں۔

*****

ش ح۔ م ح ۔ ج ا

U. No-4195


(ریلیز آئی ڈی: 2241028) وزیٹر کاؤنٹر : 8