بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

الیکشن کمیشن کی طرف سے  آسام میں قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کی نگرانی کے لیے خصوصی مبصر مقرر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 MAR 2026 5:07PM by PIB Delhi
  1. الیکشن کمیشن آف انڈیا  (ای سی آ) نے آسام میں  قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے جاری انتخابی عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی مبصر مقرر کر دیا ہے۔
  2. الیکشن کمیشن نے بروز  اتوار، 15 مارچ 2026 کو آسام کے ساتھ مزید چار ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقہ کے عام انتخابات کا شیڈیول بھی جاری کیا۔ آسام میں پولنگ 9 اپریل 2026 کو ہوگی، جبکہ ووٹوں کی گنتی کی تاريخ  4 مئی 2026 کو مقرر کی گئی ہے۔
  3. چیف الیکشن کمشنر جناب گیانیش کمار نے گزشتہ روز انتخابات کے شیڈیول کے اعلان کے موقع پر اپنی پریس کانفرنس میں یقین دہانی کرائی  تھی کہ آسام سمیت تمام ریاستوں میں انتخابات پرامن اور منظم طریقے سے منعقد کیے جائیں گے۔
  4. خصوصی مبصر جناب منجیت سنگھ راجستھان کیڈر کے ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر ہیں۔
  5. الیکشن کمیشن آف انڈیا نے انہیں آئینِ ہند کے آرٹیکل 324 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے آسام کے لیے خصوصی مبصر مقرر کیا ہے۔
  6. ریاست میں انتخابی تیاریوں اور عام انتخابات کے انعقاد کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی مبصر وقتاً فوقتاً آسام کا دورہ کریں گے  اور جہاں ضروری ہو وہاں کمیشن کو اپنی آراء اور مشورے فراہم کریں گے۔
  7. کمیشن کی آنکھ اور کان کے طور پر خصوصی مبصر آسام میں انتخابات کو آزادانہ، پُرامن، غیر جانبدار اور شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے عمل کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

******

(ش ح۔ م ش ع۔ م ا)

Urdu No-4180


(ریلیز آئی ڈی: 2240876) وزیٹر کاؤنٹر : 11