وزارت دفاع
ڈی جی آر دہلی میں سابق فوجیوں کیلئےایک خصوصی روزگار میلے کا انعقاد کرےگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
16 MAR 2026 11:38AM by PIB Delhi
سابق فوجیوں کی شہری افرادی قوت میں دوبارہ شمولیت کو بااختیار بنانے اور اس کی حمایت کرنے کے لیے ایک تاریخی پہل کے طور پر ، ڈائریکٹوریٹ جنرل ریسیٹلمنٹ (ڈی جی آر) محکمہ سابق فوجیوں کی بہبود (ایم او ڈی) 20 مارچ 2026 کو نئی دہلی میں سابق فوجیوں کے لیے ایک جاب میلے کا انعقاد کر رہا ہے ۔
یہ جاب فیئربھارتی فوج، بحریہ اور فضائیہ کے سابق فوجیوں کو مختلف شعبوں کی نمایاں کارپوریٹ اور صنعتی کمپنیوں سے جوڑنے کے لیے ایک خصوصی پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ ان شعبوں میں سکیورٹی، آئی ٹی، انتظامیہ، لاجسٹکس، صحت، اور انجینئرنگ وغیرہ شامل ہیں۔
یہ پہل سابق فوجیوں کی بازآبادکاری اور فلاح و بہبود کے لئے سابق فوجیوں کی فلاح و بہبود کے محکمے (ایم او ڈی) کے مسلسل عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ انہیں ان کے نظم و ضبط ، قیادت اور تکنیکی مہارت کے لیے پہچانا جائے-ایسی مہارتیں جو شہری ملازمت کے بازار میں انتہائی قابل قدر ہیں ۔ ڈی جی آر مالی سال 2026-2025 کے دوران پورے ہندوستان میں مختلف مقامات پر سابق فوجیوں کے لیے 18 جاب میلوں کا انعقاد کر رہا ہے جن میں سے سترہ جاب میلے دہلی ، چنئی ، احمد آباد ، لکھنؤ ، وارانسی ، کولکتہ ، سکندرآباد ، جموں ، بھوپال ، کوچی ، گوہاٹی ، دہرادون ، بنگلورو ، پنے اور چنڈی گڑھ میں منعقد کیے جا چکے ہیں ۔
اس جاب فیئر میں سابق فوجیوں کو بھرتی کرنے والوں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع ملے گا ، جو ان کی مہارت اور تجربے کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ دوسری طرف آجر اداروں کو رجسٹریشن کے بعد باصلاحیت اور تجربہ کار پیشہ ور افراد کے ریزیوم تک مفت رسائی حاصل ہوگی اور وہ جاب فیئر کے دوران پہلے سے منتخب امیدواروں کے انٹرویو اور تقرری کا منصوبہ بھی بنا سکتے ہیں۔
آجر اور سابق فوجی www.esmhire.com پر آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں، جو سابق فوجیوں کے لیے مخصوص ایک اے آئی پر مبنی جاب پلیٹ فارم ہے۔ رجسٹریشن کا لنک ڈی جی آر کی ویب سائٹ www.dgrindia.gov.in پر ‘‘جاب فیئر’’ کے تحت دستیاب ہے۔ رجسٹریشن کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ سابق فوجیوں اور آجر اداروں دونوں کے لیے مفت ہے۔
تاریخ اور وقت:20 مارچ 2026، صبح 7:00 بجے سے
مقام:اراوالی آڈیٹوریم، شنکر وہار میٹرو اسٹیشن کے قریب، دہلی کینٹ
نئی دہلی – 110010
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
ڈائریکٹر(ایس ای)، ڈی جی آر: dirsedgr@desw.gov.in
فون: 011-20862532
جوائنٹ ڈائرکٹر(ایس ای)، ڈی جی آر: seopadgr@desw.gov.in
فون:011-20863432
***
UR-4011
(ش ح۔ک ا ۔ ف ر )
(ریلیز آئی ڈی: 2240563)
وزیٹر کاؤنٹر : 14