سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) مالی سال 2026–27 کے لیے یکم اپریل 2026 سے فاسٹیگ سالانہ پاس کی فیس میں نظرِ ثانی کرے گی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 MAR 2026 12:20PM by PIB Delhi
نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ فاسٹیگ سالانہ پاس کی قابلِ اطلاق فیس کو موجودہ 3000 روپے سے بڑھا کر 3075 روپے کر دیا گیا ہے، جو مالی سال 2026–27 کے لیے یکم اپریل 2026 سے نافذ ہوگی۔ فیس میں یہ نظرِ ثانی قومی شاہراہ فیس (شرحوں کے تعین اور وصولی) قواعد، 2008 کی دفعات کے مطابق کی گئی ہے۔ اس وقت 56 لاکھ سے زائد صارفین کے ساتھ فاسٹیگ سالانہ پاس کو نجی گاڑیوں کے مالکان میں تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔
نظرِ ثانی شدہ شرح اُن اہل غیر تجارتی گاڑیوں پر لاگو ہوگی جن کے پاس درست فاسٹیگ موجود ہے اور جو قومی شاہراہوں اور قومی ایکسپریس ویز پر واقع تقریباً 1150 ٹول پلازاؤں پر سالانہ پاس کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ فاسٹیگ سالانہ پاس کے ذریعے بار بار فاسٹیگ ری چارج کرنے کی ضرورت ختم ہو جاتی ہے، کیونکہ ایک مرتبہ فیس ادا کرنے پر ایک سال یا 200 مرتبہ ٹول پلازا سے گزرنے تک اس کی مدت برقرار رہتی ہے۔ یہ پاس درست فاسٹیگ رکھنے والی تمام غیر تجارتی گاڑیوں کے لیے قابلِ اطلاق ہے۔
ایک مرتبہ فیس ادا کرنے کے بعد سالانہ پاس گاڑی سے منسلک موجودہ فاسٹیگ پر دو گھنٹوں کے اندر فعال ہو جاتا ہے۔ اس کے لیے ادائیگی راج مارگ یاترا ایپ یا نیشنل ہائی ویز اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔
15 اگست 2025 کو شروع کیے گئے فاسٹیگ سالانہ پاس کو صارفین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ سہولت ملک بھر کے، قومی شاہراہ استعمال کرنے والوں کو زیادہ آسان اور کم خرچ سفر کا مؤثر ذریعہ فراہم کرتی ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-4088
(ریلیز آئی ڈی: 2240336)
وزیٹر کاؤنٹر : 9