وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

 وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے شہر گوہاٹی میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 MAR 2026 10:54AM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آسام کے شہر گوہاٹی میں تقریباً 19,480 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھے۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم نے گوہاٹی میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور شہر کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ملک بھر سے شامل ہونے والے کسانوں اور چائے کے باغات میں کام کرنے والے بھائیوں اور بہنوں کو بھی سلام پیش کیا۔

ایکس پر ایک سلسلہ وار پیغامات میں جناب نریندر مودی نے کہا: ’’کوکرا جھار شاندار بوڈو ثقافت سے گہرا تعلق رکھتا ہے۔ خطے کی ترقی کو فروغ دینے کے مقصد سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک پروگرام سے خطاب کیا۔‘‘

 

’’گوہاٹی سے فلاحی اور بنیادی ڈھانچے سے متعلق متعدد اہم اقدامات کا آغاز کیا جا رہا ہے، جو آسام کی ترقی کو فروغ دیں گے اور ریاست بھر کے عوام کو فائدہ پہنچائیں گے۔‘‘

 

 ’’آسام کے گوہاٹی میں میرے اہلِ خانہ کا جوش اور جذبہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ترقی کے حوالے سے ان کا عزم کتنا مضبوط ہے۔‘‘

 

آسام کے چائے کے باغات میں کام کرنے والے اپنے محنت کش بھائیوں اور بہنوں کو زمین کے پٹّے سونپ کر مجھے بہت اطمینان ہوا ہے۔ یہ اقدام ان کی زندگی کو آسان اور بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوگا۔”

 

’’آسام کے گوہاٹی میں آج اپنے کسان بھائیوں اور بہنوں کے لیے پی ایم کسان سمان ندھی کی 22ویں قسط جاری کرنے کا موقع ملا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ منصوبہ ملک بھر کے ہمارے چھوٹے کسانوں کے لیے بہت مفید ثابت ہو رہا ہے۔‘‘

 

’’بی جے پی–این ڈی اے حکومت کے لیے کسان بھائیوں اور بہنوں کے مفاد سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ جس کسان سمان ندھی اسکیم پر کانگریس نے سوال اٹھائے تھے، وہ آج آسام سمیت پورے ملک کے چھوٹے کسانوں کے لیے سماجی تحفظ اور وقار کا ذریعہ بن چکی ہے۔‘‘

 

’’آسام ملک کے توانائی شعبے سے متعلق عزموں کی تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ یہاں شروع کیے گئے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کا فائدہ آسام سمیت پورے شمال مشرقی خطے کو ہوگا۔‘‘

 

 

’’آسام کے چائے کے باغات میں کام کرنے والے ہمارے وہ ساتھی جنہوں نے ریاست کو عالمی شناخت دلائی ہے، انہیں زمین فراہم کرنے کا ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ اس سے ان کے پکے گھر کا خواب بھی پورا ہونے والا ہے۔‘‘

 

’’ڈبل انجن حکومت نے آسام میں سیاحت کو روزگار اور ترقی کے بڑے مواقع کے طور پر دیکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ عوامی خوشحالی کا ایک نیا انجن بن رہا ہے۔‘‘

<

’’جنگ سے پیدا ہونے والے بحرانوں کے درمیان افواہیں پھیلانے میں مصروف کانگریس کو چاہیے کہ وہ 15 اگست کو لال قلعہ سے پنڈت نہرو جی کی وہ تقریر بھی سن لے، جس میں انہوں نے مہنگائی کے لیے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے درمیان جنگ کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔‘‘

বিজেপি-এনডিএ চৰকাৰৰ বাবে আমাৰ কৃষক ভাই-ভনীসকলৰ কল্যাণতকৈ গুৰুত্বপূৰ্ণ একোৱেই নাই আমাৰ যি কিষাণ সন্মান নিধি আঁচনিক লৈ কংগ্ৰেছ দলে প্ৰশ্ন উত্থাপন কৰিছিল, সেয়া আজি অসমকে ধৰি সমগ্ৰ দেশৰ ক্ষুদ্ৰ কৃষকৰ বাবে সামাজিক সুৰক্ষা আৰু মৰ্যাদাৰ মাধ্যম হৈ পৰিছে

দেশৰ শক্তি খণ্ড সম্পৰ্কীয় প্ৰতিশ্ৰুতি বাস্তৱায়িত কৰাত অসমে উল্লেখযোগ্য ভূমিকা পালন কৰি আছে ইয়াত শুভাৰম্ভ কৰা নবীকৰণযোগ্য শক্তি প্ৰকল্পসমূহে অসমকে ধৰি সমগ্ৰ উত্তৰ-পূৰ্বাঞ্চলক উপকৃত কৰিব

 

অসমৰ চাহ বাগিচাত কাম কৰা আমাৰ যিসকল মিত্ৰই ৰাজ্যখনক বিশ্বজোৰা পৰিচয় দিছে, তেওঁলোকক ভূমি প্ৰদানৰ বাবে আমি এক বৃহৎ পদক্ষেপ হাতত লৈছো ইয়াৰ দ্বাৰা তেওঁলোকৰ পকী ঘৰৰ সপোনো পূৰণ

 

ডাবল ইঞ্জিন চৰকাৰে অসমৰ পৰ্যটনত কৰ্মসংস্থাপন আৰু উন্নয়নৰ এক ডাঙৰ সুযোগ দেখা পাইছে ঠিক সেইবাবেই জনসমৃদ্ধিৰ নতুন ইঞ্জিন হিচাপে আত্মপ্ৰকাশ কৰিছে

যুদ্ধৰ পৰা উদ্ভৱ হোৱা সংকটৰ মাজতে উৰাবাতৰি বিয়পোৱাত ব্যস্ত হৈ থকা কংগ্ৰেছে পণ্ডিত নেহৰুৱে ১৫ আগষ্টত লালকিল্লাৰ পৰা দিয়া সেই ভাষণ নিশ্চয় শুনিব লাগে , তেওঁ মূল্যবৃদ্ধিৰ বাবে উত্তৰ কোৰিয়া আৰু দক্ষিণ কোৰিয়াৰ সংঘাতক দোষী সাব্যস্ত কৰিছে

 

 

************

 

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :   4055 )


(ریلیز آئی ڈی: 2240090) وزیٹر کاؤنٹر : 11