کوئلے کی وزارت
ملک کسی بھی غیر معمولی کوئلے کی طلب کے لیے تیار ہے
مالی سال 2025–26 میں کوئلے کی پیداوار اور فراہمی کھپت سے زیادہ رہی؛ تھرمل پاور پلانٹس اور کوئلے کی کانوں میں ریکارڈ سطح کے ذخائر موجود
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 MAR 2026 5:33PM by PIB Delhi
اس سال کوئلے کی پیداوار اور فراہمی بدستور کھپت سے زیادہ رہی ہے، جس کے نتیجے میں تھرمل پاور پلانٹس اور کوئلے کی کانوں میں کوئلے کے ذخائر ریکارڈ سطح تک پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، نان ریگولیٹڈ سیکٹر کو فراہم کی جانے والی کوئلے کی مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 14 فیصد زیادہ رہی ہے۔
یکم اپریل 2025 کو کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی کانوں پر پِٹ ہیڈ کوئلے کا ذخیرہ 106.78 ملین ٹن (ایم ٹی) تھا، جو بڑھ کر 9 مارچ 2026 تک 121.39 ملین ٹن ہو گیا۔ اس کے علاوہ سنگرینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ (ایس سی سی ایل) کی کانوں میں تقریباً 6.07 ملین ٹن، کیپٹو/کمرشل کانوں میں 15.12 ملین ٹن اور تقریباً 14 ملین ٹن کوئلہ ٹرانزٹ میں موجود ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر پہلی مرتبہ 156.58 ملین ٹن کا بلند ترین ذخیرہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ کوئلے کا ذخیرہ اس کوئلے کے علاوہ ہے جو پہلے ہی بجلی گھروں میں موجود ہے، جو کہ 9 مارچ 2026 تک تقریباً 54.05 ملین ٹن ہے، جو موجودہ کھپت کی رفتار کے مطابق تقریباً 24 دن کے لیے کافی ہے۔
اس طرح ملک میں دستیاب کوئلے کا مجموعی ذخیرہ تقریباً 210 ملین ٹن ہے، جو تقریباً 88 دن کی ضرورت پوری کرنے کے لیے کافی ہوگا۔
ملک میں کوئلے کی پیداوار اسی رفتار سے جاری ہے اور کانوں کے مقام پر ذخائر میں اضافہ ہو رہا ہے تاکہ ریلوے کے تعاون سے صارفین کی ضروریات کے مطابق کوئلے کی مناسب فراہمی برقرار رکھی جا سکے۔
وزارت کوئلہ پالیسی سہولت کاری، کارکردگی کی قریبی نگرانی اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ مربوط اشتراک کے ذریعے ایک مستحکم اور کارکردگی پر مبنی ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ اس کا مقصد کوئلے کی قابل اعتماد دستیابی کو یقینی بنانا، اہم شعبوں میں بلا تعطل سرگرمیوں کی حمایت کرنا اور ملک کی بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنا ہے، تاکہ وکست بھارت 2047 کے طویل مدتی قومی ہدف کے حصول میں مدد مل سکے۔
*********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3809
(ریلیز آئی ڈی: 2238492)
وزیٹر کاؤنٹر : 7