امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈرگ مافیا کے خلاف خصوصی مہم

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAR 2026 3:31PM by PIB Delhi

دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے منشیات(ڈرگ ) مافیا کے خلاف ایک مرکوز نفاذ مہم کے طور پر ‘‘آپریشن کَوَچ’’شروع کیا ہے ۔  13 مئی 2023 سے 23 جنوری 2026 تک دہلی کے مختلف حصوں میں اس طرح کی کل 12 خصوصی کارروائیاں کی گئی ہیں ، جن میں 9694 مقامات پر چھاپے مارے گئے ، نارکوٹکس ڈرگز اینڈ سائیکو ٹروپک سبسٹینس ایکٹ 1985 کے تحت 851 مقدمات اور دہلی ایکسائز ایکٹ 2009 کے تحت 1690 مقدمات درج کیے گئے  اور کل 2640 افراد گرفتار کئے گئے۔

سال 2023 سے 2026 کے دوران (15 فروری 2026 تک) منشیات سے متعلق کل 5,467 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،7,134 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تقریباً 17,435 کلوگرام منشیات جیسے چرس، افیون، گانجا، سمیک، ہیروئن، پوپی کے بیج، کوکین وغیرہ ضبط کی گئیں۔

دہلی پولیس نے منشیات اسمگلروں کی کوئی جائیداد ضبط نہیں کی ہے۔ تاہم، سال 2023 سے 2026 (15 فروری 2026 تک) کے دوران دہلی پولیس نے شہری ایجنسیوں کے ساتھ مل کرکل 29 مشترکہ منہدمی آپریشنز منشیات اسمگلروں کے خلاف انجام دیے ہیں۔

یہ معلومات وزارت داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  فراہم کی ۔

 

*****

ش ح ۔ش آ ۔ خ م

U. No.3661


(ریلیز آئی ڈی: 2237612) وزیٹر کاؤنٹر : 7