صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
طبی تعلیم کے بارے میں تازہ ترین معلومات
سال 2025-26 میں 43 نئے میڈیکل کالج قائم کیے گئے اور حکومت نے 11,682 ایم بی بی ایس اور 8,967 پوسٹ گریجویٹ نشستوں کی منظوری دی ہے: این ایم سی
مرکزی معاونت یافتہ اسکیم کے تحت 157 میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے، جس کی کل لاگت 41,332.41 کروڑ روپے ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 MAR 2026 1:21PM by PIB Delhi
نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے مطابق تعلیمی سال (اے وائی) 2025-26 کے لیے ملک بھر میں کل 43 نئے میڈیکل کالج قائم کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ حکومت نے اسی تعلیمی سال کے لیے پورے ملک میں 11,682 ایم بی بی ایس نشستوں اور 8,967 پوسٹ گریجویٹ (پی جی) نشستوں (بشمول ایمس اور آئی این آئی) کی منظوری دی ہے۔
نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) ہر سال ملک بھر کے میڈیکل کالجوں/اداروں سے نئے میڈیکل کالج قائم کرنے اور ایم بی بی ایس و پوسٹ گریجویٹ نشستوں میں اضافے کے لیے آن لائن درخواستیں طلب کرتا ہے۔ مزید برآں، درخواستوں کی جانچ اور تشخیص کے مناسب عمل کے بعد لیٹر آف پرمیشن (ایل او پی) یا لیٹر آف ڈس اپروول (ایل او ڈی) جاری کیا جاتا ہے، جو کہ 2023 کے میڈیکل اداروں کے قیام، تشخیص اور درجہ بندی کے قواعد، انڈرگریجویٹ کورسز کے لیے کم از کم معیاری تقاضے (یو جی ایم ایس آر) 2023 ، پوسٹ گریجویٹ کورسز کے لیے کم از کم معیاری تقاضے (پی جی ایم ایس آر) 2023 ، اور وقتاً فوقتاً ایم ایس سی کی جانب سے جاری کردہ دیگر متعلقہ ضوابط اور ہدایات کے مطابق ہوتا ہے۔
وزارت صحت و خاندانی بہبود ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم (سی ایس ایس )کے تحت موجودہ ضلع/ریفرل اسپتالوں کے ساتھ منسلک نئے میڈیکل کالج قائم کرنے کی نگرانی کرتی ہے، جس میں ترجیح کم سہولت یافتہ علاقوں اور ابھرتے ہوئے اضلاع کو دی جاتی ہے، جہاں پہلے سے کوئی سرکاری یا نجی میڈیکل کالج موجود نہ ہو۔ اس اسکیم میں فنڈ کی شراکت شمال مشرقی اور خصوصی زمرہ کے ریاستوں کے لیے 90:10 اور دیگر کے لیے 60:40 کے تناسب سے مرکز اور ریاست حکومت کے درمیان کی جاتی ہے۔ اسکیم کے تحت تین مراحل میں 157 میڈیکل کالجوں کی منظوری دی گئی ہے جن کی کل لاگت 41,332.41 کروڑ روپے ہے۔ مرکز کی جانب سے منظور شدہ حصہ 26,715.84 کروڑ روپے میں سے اب تک 23,246.10 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔
یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔
*****
ش ح ۔ش آ۔ خ م
U. No.3635
(ریلیز آئی ڈی: 2237456)
وزیٹر کاؤنٹر : 8