سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ہندوستانی نوجوانوں کی توقعات،ہمارا سب سے بڑا سرمایہ ہے’’: وزیر اعظم مودی نے بعد از بجٹ ویبنار میں دیویانگجن کوشل یوجنا کے تعلق سے جن بھاگداری کی طاقت کو اجاگر کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 MAR 2026 9:11AM by PIB Delhi

بعد از بجٹ وبینار کی نئی روایت کو جن بھاگیداری کی ایک مضبوط مثال قرار دیتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج بھارت کی سب سے بڑی طاقت اس کے نوجوانوں کے توقعات ہیں۔چاہے وہ دیہات، قصبوں یا شہروں سے تعلق رکھتے ہوں،جو اختراع کرنے اور ملک کے مستقبل کی تعمیر میں  ثمر آور کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ جیسے جیسے بھارت ایک اختراع پر مبنی معیشت کی طرف بڑھ رہا ہے، ملک کو اس صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے اپنے تعلیمی نظام کو مسلسل جدید بنانا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی اجاگر کیا کہ ان مشاورتی اجلاسوں میں لاکھوں  متعلقہ  دار، ماہرین اور مستفیدین حصہ لے رہے ہیں، جو عملی خیالات اور حل پیش کر رہے ہیں اور اس طرح مرکزی  بجٹ کے مؤثر نفاذ کو نئی توانائی فراہم کر رہے ہیں۔

اس وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے  سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات  کےمرکزی وزیر ویندر کمار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قوم کی حقیقی ترقی کا پیمانہ یہ ہے کہ وہ اپنے سب سے کمزور اور محروم شہریوں کو کس حد تک بااختیار بناتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرکزی  بجٹ میں دیویانگ جن کوشل یوجنا کے اعلان سے معذور افراد کے لیے روزگار سے منسلک مہارتوں کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے درمیان مضبوط شراکت داری انتہائی ضروری ہوگی، تاکہ مہارتوں کی ترقی واقعی باوقار اور حقیقی روزگار کے مواقع میں تبدیل ہو سکے۔

ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ معذور افراد کے لیے بازار سے مربوط مہارتیں ایسی ہونی چاہئیں جو کمیونٹی کی امنگوں کو صنعت کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ کریں اور انہیں مرکزی دھارے کی تعلیم، ایس ٹی ای ایم سیکھنے اور روزگار کے نظام میں شامل کریں۔گفتگو کے دوران بڑے پیمانے پربھرتی شمولیتی خدمات ، قابلِ رسائی تربیتی آلات، کاروباری مواقع، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور مصنوعی ذہانت سے ممکن ہونے والے دور دراز کام کے مواقع کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر بھی زور دیا کہ معذور افراد کے لیے منظم ملازمت سے مماثل نظام اور رسائی کے آڈٹ جیسے کردار بھی فروغ دیے جائیں۔دیویانگ جن کوشل یوجنا پر بعد از بجٹ ویبینار، جو 9 مارچ 2026 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل  سینٹر میں منعقد ہوا، ایک مانگ پر مبنی اور صنعت سے منسلک مہارتوں کے نظام کی تشکیل پر مرکوز تھا۔ اس میں خاص طور پر دیہی علاقوں پر توجہ دینے اور سینٹرز آف ایکسیلنس کے ذریعے خصوصی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا۔

سیشن کا اختتام کرتے ہوئے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ منمیت کور نندا نے اس بات پر زور دیا کہ پانچ ستونوں - جذبہ، استقامت، امکانات، پوٹینشل اور پائلٹ پر ہونے والی بات چیت نے آگے بڑھنے کے راستے کو پوری طرح  واضح کیا۔ ہنر مندی کے اقدامات مانگ پر مبنی، قابل رسائی اور روزگار کے نتائج سے قریب سے جڑے ہوئے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکرکیا کہ بحث و مباحثے حکومت، صنعت اور سول سوسائٹی کے درمیان ایک مشترکہ قومی عزم کی عکاسی کرتے ہیں جس کا مقصد معذوری سمیت ہنر مندی کو ارادے سے قابل پیمائش اثرات میں تبدیل کرنا ہے ۔

********

ش ح۔ع ح ۔ رض

3618U-


(ریلیز آئی ڈی: 2237354) وزیٹر کاؤنٹر : 11