صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صدرِجمہوریہ ہند کا پیغام
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAR 2026 3:29PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے خواتین کے عالمی دن (جو ہر سال 8مارچ کو منایا جاتا ہے) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا:
’’عالمی یومِ خواتین کے موقع پر میں ملک کے تمام شہریوں، خصوصاً خواتین کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
خواتین ہمارے معاشرے اور ملک کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے تعلیم، سائنس، کھیل، فن اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیت اور محنت کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔
تعلیم یافتہ، خود کفیل اور بااختیار خواتین ایک خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کی تعمیر میں مضبوط کردار ادا کر سکتی ہیں۔ آج کی نوجوان خواتین ایک نئے بھارت کے خوابوں کو سمت عطا کر رہی ہیں۔ انہیں مناسب مواقع، رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ آئیے ہم سب مل کر ایسے معاشرے کے قیام کے لیے کام کریں جہاں خواتین کو مساوی مواقع حاصل ہوں اور وہ اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر آگے بڑھ کر کامیابی حاصل کر سکیں۔
میں خواتین کے دن کی کامیاب تقریبات اور تمام خواتین کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک تمنائیں پیش کرتی ہوں۔‘‘
صدر کے پیغام کو دیکھنے کے لیے براہِ کرم یہاں کلک کریں۔
***************
(ش ح –اع خ ۔ ر ا)
U. No: 3494
(ریلیز آئی ڈی: 2236348)
وزیٹر کاؤنٹر : 24