جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
حکومت نے سبز ہائیڈروجن مصنوعات کی تجارت کو بڑھانے کی غرض سے بھارت کے لیے سبز امونیا اور سبز میتھنول کے معیارات کا اعلان کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAR 2026 11:00AM by PIB Delhi
قومی سبز ہائیڈروجن مشن کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت ہند نے 27 فروری 2026 کو بھارت کے لیے سبز امونیا اور سبز میتھنول کے معیارات کی تشہیر کی۔ نئی و قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) کے ذریعہ جاری کردہ معیارات اخراج کی حدود اور استحقاق کے حالات کو اجاگر کرتے ہیں جنہیں پیدا شدہ امونیا اور میتھنول کو سبز ’زمرے‘ (یعنی قابل تجدید ذرائع سے لی گئی سبز ہائیڈروجن کااستعمال کرکے بنائی گئی گیس)میں رکھنے کے لیے مرتب کیا جانا چاہئے۔
بھارت کے لیے سبز امونیا اسٹینڈرڈ- سبز امونیا سے مجموعی طو رپر غیر بایو جینک گرین ہاؤس گیس اخراج ہوگا، جو سبز ہائیڈروجن پیداوار، امونیا سنتھیسس، تطہیر، کمپریشن، اور آن سائٹ ذخیرہ اندوزی، فی کلو گرام امونیا میں 0.38 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زیادہ نہیں(kg CO₂ eq/kg NH₃)، سے نکلتی ہے، اسے گذشتہ 12 مہینوں کی مدت میں اوسط کے طور پر ناپا جائے گا۔
بھارت کے لیے سبز میتھنول اسٹینڈرڈ-سبز میتھنول سے مجموعی طور پر غیر بایوجینک گرین ہاؤس گیس کا اخراج ہوگا، جو سبز ہائیڈروجن پیداوار، میتھنول سنتھسیس، تطہیر، اور آن سائٹ ذخیرہ اندوزی، فی کلو گرام میتھنول میں 0.44 کلو گرام کاربن ڈائی آکسائیڈ سے زائد نہیں (kg CO₂ eq/kg CH₃OH)، سے نکلتی ہے، اسے گذشتہ 12 مہینوں کی مدت میں اوسط کے طور پر ناپا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی موجود ہے کہ سبز میتھنول پیداوار کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو بایو جینک ذرائع، ڈائرکٹ ایئر کیپچر (ڈی اے سی)، یا موجودہ صنعتی ذرائع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ حکومت کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اہل ذرائع پر وقتاً فوقتاً نظرثانی کر سکتی ہے، اور ان نظرثانیوں کو پرانے قاعدے کے تحت رعایت کے ساتھ ممکنہ طور پر نافذ کیا جاسکتا ہے۔
سبز امونیا اور سبز میتھنول کی پیداوار کے عمل میں قابل تجدید توانائی میں قابل تجدید ذرائع سے پیدا کی گئی بجلی بھی شامل ہوتی ہے جسے قابل اطلاق ضوابط کے مطابق توانائی ذخیرہ نظام یا گرڈ میں رکھا جاتا ہے۔
نوٹیفکیشن میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ پیمائش، رپورٹنگ، نگرانی، جائے وقوع پر تصدیق کے لیے تفصیلی طریقہ کار ، اور سبز امونیا اور سبز میتھنول کی سند بندی وزارت برائے نئی و قابل تجدید توانائی کے ذریعہ علیحدہ علیحدہ طور پر کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کی تاریخ سے قبل جاری کردہ کسی بھی ٹینڈر، بولی کے عمل، یا درخواست پر، جاری کیے جانے وقت قابل اطلاق شرائط کے مطابق عمل کیا جائے گا؛ تاہم، خریدنے والاادارہ، جہاں ممکن ہو یا فریقین کی باہمی رضامندی سے ، اس طرح کے ٹینڈر کو نوٹیفکیشن کی دفعات کے ساتھ ہم آہنگ کر سکتا ہے۔
سبز امونیا اور سبز میتھنول معیارات کی مشتہری صنعت، سرمایہ کاروں، اور دیگر متعلقہ فریقوں کے لیے وضاحت لے کر آتی ہیں جو سبز ہائیڈروجن مصنوعات کی تیاری کے عمل میں مصروف ہیں۔ یہ معیارات فرٹیلائزرس، جہازرانی، بجلی، اور بھاری صنعت جیسے شعبوں میں کاربن اخراج میں کمی لانے میں سہولت فراہم کریں گے، اور ساتھ ہی سبز ایندھن پیدا کرنے والے اور برآمد کرنے والے ایک قابل بھروسہ ملک کے طور پر بھارت کی حیثیت کو مضبوطی دیں گے۔
بھارتی سبز ہائیڈروجن پیدا کرنے والے ادارے سبز امونیا اور سبز میتھنول کے لیے برآمداتی منڈیوں پر نظریں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے ساتھ بھارت نے قومی سبز ہائیڈروجن مشن کے تحت سبز ہائیڈروجن اور اس کی مصنوعات کے لیے اپنے قانونی ڈھانچے کو مزید مضبوط کیا ہے۔
بھارت کے لیے سبز امونیا اور سبز میتھنول میعارات کے نوٹیفکیشنز یہاں اور یہاں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:3483
(ریلیز آئی ڈی: 2236293)
وزیٹر کاؤنٹر : 23