خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
صدرِ ہند محترمہ دروپدی مرمو کل منیک شا سینٹر میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی یومِ خواتین کی تقریبات میں شرکت فرمائیں گی
یہ تقریب مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی شرکت کی گواہ ہوگی، جو ملک بھر میں خواتین کی متنوع خدمات اور حکومت کے خواتین کی قیادت میں ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے
افتتاحی تقریب کے بعد دو پینل مباحثے منعقد کیے جائیں گے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
07 MAR 2026 9:43AM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کل (8 مارچ2026) کو بین الاقوامی یومِ خواتین منانے جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزارتِ خواتین و اطفال کی ترقی (ایم ڈبلیو سی ڈی) نئی دہلی کے منیکشا سینٹر میں قومی سطح کی ایک تقریب منعقد کرے گی، جس کی رونق افزائی صدرِ ہند محترمہ دروپدی مرمو کریں گی۔
یہ تقریب وزیرِ خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ انوپورنا دیوی اور مملکتی وزیر برائے خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ ساوتری ٹھاکر کی معزز موجودگی میں منعقد کی جائے گی۔
بین الاقوامی یومِ خواتین ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد مختلف شعبوں میں خواتین کی کامیابیوں اور خدمات کو سراہنا اور صنفی مساوات، تحفظ، وقار اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کی تجدید کرنا ہے۔
تقریب کا آغاز وزارتِ خواتین و اطفال کی ترقی کے سیکریٹری جناب انل ملک کے خیرمقدمی خطاب سے ہوگا۔ اس کے بعد آڈیو ویژول پیشکشیں دکھائی جائیں گی جن میں مختلف شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی افرادی قوت میں شرکت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی اہم پالیسیوں اور اسکیموں کو اجاگر کیا جائے گا۔
اس موقع پر صدرِ ہند محترمہ دروپدی مرمو کلیدی خطاب کریں گی۔
وزیرِ خواتین و اطفال کی ترقی محترمہ انوپورنا دیوی بھی اجتماع سے خطاب کریں گی اور ملک میں خواتین کی قیادت میں ترقی کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اہم اقدامات کو اجاگر کریں گی۔
افتتاحی تقریب کے بعد پروگرام میں دو پینل مباحثے منعقد ہوں گے۔ پہلا پینل مباحثہ ’’لیبر کوڈز- خواتین کو بااختیار بنانے میں اضافہ‘‘ کے موضوع پر ہوگا، جبکہ دوسرا پینل ’’سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین بطور کاروباری شخصیات‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرے گا۔
اس تقریب میں 150 سے زائد وزارتوں، محکموں اور اداروں سے تقریباً 1,000 خواتین کی شرکت متوقع ہے۔ ان میں مسلح افواج، پولیس، میڈیا، صحت، کھیل اور دیگر شعبوں کی نمائندہ خواتین شامل ہوں گی، جو ملک بھر میں خواتین کی متنوع خدمات اور حکومتِ ہند کے خواتین کی قیادت میں ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔
اس تقریب کو براہِ راست اس لنک پر بھی دیکھا جا سکے گا:۔ https://webcast.gov.in/mwcd
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3480
(ریلیز آئی ڈی: 2236279)
وزیٹر کاؤنٹر : 20