نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ 26 مارچ سے 6 اپریل کے درمیان کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز منعقد ہوگا اور یہ کھیلوں سے وابستہ مواقع اور دائرہ کار کو بڑھانے کی مہم کا ایک حصہ ہے
پہلی بار کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز چھتیس گڑھ کے تین شہروں رائے پور ، جگدل پور اور سرگوجا میں منعقد ہوں گے
یہ کھیل سات قسم کے کھیلوں کی کٹیگری میں منعقد ہوں گے، جس میں ایتھلیٹکس ، فٹ بال ، ہاکی ، ویٹ لفٹنگ ، تیر اندازی ، تیراکی اورکشتی شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 MAR 2026 1:10PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز کا افتتاحی ایڈیشن 26 مارچ تا 6 اپریل کے درمیان چھتیس گڑھ کے تین شہروں رائے پور، جگدلپور اور سرگوجا میں منعقد ہوگا۔ یہ اعلان جمعرات کو نوجوانوں کےامور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کیا۔
کھیل سات قسم کے کھیلوں کی کٹیگری پر مشتمل ہوں گے ، جس میں ایتھلیٹکس، فٹ بال، ہاکی، وزن اٹھانا، تیر اندازی، تیراکی اور کشتی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دو مظاہراتی کھیل ہوں گے – ملاکھمب اور کبڈی۔ کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز میں بھارت کے زیادہ تر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کھلاڑیوں کی نمائندگی ہوگی۔

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے کہا کہ کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز ہمارے کھیلوں کے شعبوں کو فروغ دینے کی مہم اور بڑھتے ہوئے دائرہ کار کا حصہ ہیں جو ہر نوجوان کو کھیل کھیلنے کا موقع اور دائرہ فراہم کرتے ہیں۔ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2024 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے وژن کا حصہ ہیں اور اس سفر میں کھیلوں کوایک اہم کردار نبھاناہے ۔
پہلی بار کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز (کے آئی ٹی جی) کے لوگو، تھیم سانگ اور ماسکوٹ کی رونمائی 23 دسمبر کو بلاسپور کے آنجہانی بی آر یادو اسپورٹس اسٹیڈیم میں باضابطہ طور پر کی گئی تھی۔ آغاز کی تقریب میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ جناب وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلیٰ جناب ارون ساو موجودتھے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ کھیل قبائلی علاقوں سے ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کو مضبوط کریں گے۔ قبائلی علاقوں میں موجود صلاحیت کو بروئے کار لانا اور مسلسل اپنے ایتھلیٹس کے دائرہ کار کو بڑھانا ہماری مہم کی کلید اور وقت کی ضرورت ہے۔ ہم یہ یقینی بنا رہے ہیں کہ قبائلی کمیونٹیز کے باصلاحیت نوجوانوں کی بروقت شناخت ہو، انہیں منظم طریقے سے تعاون فراہم کیا جائے اور قومی کھیلوں کے فریم ورک میں شامل کیا جائے۔
کے آئی ٹی جی 2026 کا انتظام و انصرام مشترکہ طور پر نوجوان کے امور اور کھیلوں کی وزارت، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی)، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن، نیشنل اسپورٹس فیڈریشنز اور چھتیس گڑھ ریاستی آرگنائزنگ کمیٹی کرے گی، جس کے تکنیکی معیارات بین الاقوامی مقابلوں کے مطابق مقرر کیے گئے ہیں۔
سرکاری ماسکوٹ ‘مورویر’ کا نام چھتیس گڑھ کی ثقافتی اقدار میں گہرائی کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ یہ نام دو طاقتور الفاظ سے ماخوذ ہے — ‘مور’، جس کا مطلب چھتیس گڑھی میں ’’میرا‘‘ یا ’’ہمارا‘‘ ہے، اور ’ویر‘، جو حوصلہ اور بہادری کی علامت ہے ۔مورویر بھارت کی قبائلی کمیونٹیز کی روح، فخر اور شناخت کی نمائندگی کرتا ہے۔
چھتیس گڑھ پہلی ریاست کے طور پر اس اہم قومی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، جو خاص طور پر قبائلی کھلاڑیوں کے لیے وقف ہے، یہ بھارت کے کھیلوں کے سفر میں قبائلیوں کو بااختیار بنانے اور بنیادی سطح پر ان کی شمولیت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔
کھیلو انڈیا ٹرائبل گیمز ، کھیلو انڈیا اسکیم کا حصہ ہے، جو حکومت ہند کی نوجوان کے امور اور کھیلوں کی وزارت کی ایک مرکزی شعبہ جاتی نمایاں اسکیم ہے، جس کا مقصد عوامی شرکت اور کھیلوں میں مہارت کو فروغ دینا ہے۔ کھیلو انڈیا گیمزکو 2020 میں اسپورٹس براڈکاسٹنگ سگنلز ایکٹ، 2007 کے تحت ‘قومی اہمیت کے ایونٹ’ کے طور پر ڈکلیئر کیا گیا ہے۔
*****
ش ح۔م م ع۔م الف
U. No-3447
(ریلیز آئی ڈی: 2235918)
وزیٹر کاؤنٹر : 29