صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند 6 سے 7 مارچ کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAR 2026 6:30PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو 6 سے 7 مارچ کو مغربی بنگال کا دورہ کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند 6 مارچ کو وندے ماترم کے 150 برس مکمل ہونے پر دارجلنگ ہل فیسٹیول کا آغاز کریں گی اور لوک بھون، دارجلنگ میں ’روٹ اینڈ رِدمز‘ نمائش کا افتتاح کریں گی۔ وہ اس موقع پر آئی آئی ٹی کھڑگ پور میں خواتین کی قیادت اور اختیاردہی  کے موضوع پر پلیٹینم جوبلی فلیگ شپ پروگرام کا ورچووَل طریقے سے افتتاح بھی کریں گی۔

صدر جمہوریہ ہند 7 مارچ کو 9ویں بین الاقوامی سنتال کانفرنس میں شرکت کریں گی جس کا اہتمام دراجلنگ، مغربی بنگال میں بین الاقوامی سنتال کونسل کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3414


(ریلیز آئی ڈی: 2235715) وزیٹر کاؤنٹر : 27