وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم جناب نریندر مودی  کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم کے ساتھ بات چیت

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAR 2026 7:50PM by PIB Delhi

وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد از جلد بحالی نہایت اہم ہے۔

وزیرِ اعظم نے ان مشکل حالات کے دوران سعودی عرب میں مقیم بھارتی برادری کی فلاح و بہبود کا خیال رکھنے پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:

"سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے مغربی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ بھارت سعودی عرب پر حالیہ حملوں کی مذمت کرتا ہے جو اس کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں۔ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن اور استحکام کی جلد بحالی انتہائی ضروری ہے۔ میں نے ان مشکل حالات میں بھارتی برادری کی دیکھ بھال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔"

****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 3297   )


(ریلیز آئی ڈی: 2234733) وزیٹر کاؤنٹر : 12