وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے بحرین کے شاہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 MAR 2026 7:32PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بحرین کے شاہ عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ  سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے بحرین پر حالیہ حملوں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے اس مشکل گھڑی میں بحرین کے لوگوں کے ساتھ ہندوستان کی مضبوط یکجہتی کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت اور حفاظت کے لیے بھی محترم کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ ساجھا کی؛

"بحرین کے شاہ  عزت مآب شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے ساتھ ٹیلی فون پر بارآور بات چیت ہوئی۔ ہندوستان بحرین پر حملوں کی مذمت کرتا ہے اور اس مشکل گھڑی میں اس کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑا ہے۔ میں بحرین میں ہندوستانی برادری کو دی جانے والی مضبوط حمایت کے لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔"

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3289


(ریلیز آئی ڈی: 2234726) وزیٹر کاؤنٹر : 8