وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات چیت کی


وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی شدید مذمت کی اور ان حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 MAR 2026 11:30PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات کی ۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات پر حملوں کی شدید مذمت کی اور ان حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اظہار خیال کیا کہ ہندوستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔
وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات میں رہنے والی ہندوستانی برادری کی دیکھ بھال کرنے پر متحدہ عرب امارات کے صدر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے مزید زور دے کر کہا کہ ہندوستان خطے میں کشیدگی کم کرنے ، علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتا ہے ۔
وزیر اعظم نے ایکس پر شیئر کیا:
‘‘ متحدہ عرب امارات کے صدر ، میرے بھائی شیخ محمد بن زاید النہیان سے بات کی ۔ متحدہ عرب امارات پر حملوں کی شدید مذمت کی اور ان حملوں میں جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ۔ ہندوستان اس مشکل وقت میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے ۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والی ہندوستانی برادری کی دیکھ بھال کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔ ہم کشیدگی کم کرنے ، علاقائی امن ، سلامتی اور استحکام کی حمایت کرتے ہیں ۔ ’’

***

ش ح۔ع ح۔ ن م۔

U-3248                         


(ریلیز آئی ڈی: 2234402) وزیٹر کاؤنٹر : 11