وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 FEB 2026 9:00PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یروشلم میں اسرائیل کے عزت مآب صدر اسحاق ہرتزوگ سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نے 2017 میں اسرائیل کے اپنے دورے اور دبئی 2023 کے دوران اسرائیل کے عزت مآب صدر ہرتزوگ سے ہونے والی سابقہ ملاقاتوں کو گرمجوشی سے یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت-اسرائیل تعلقات کو ‘‘امن، جدت اور خوشحالی کے لیے خصوصی اسٹریٹجک شراکت داری’’ کے درجے تک پہنچانا دوطرفہ تعلقات میں ایک نیا آغاز ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرےاعتماد، مشترکہ جمہوری اقدار اور خصوصی دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔دونوں رہنماؤں نے تجارت و ٹیکنالوجی، جدت طرازی و کاروبار، دفاع و سلامتی، اور دہشت گردی کے خلاف تعاون کے شعبوں میں جاری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی مسائل پر بھی بات چیت کی۔ غزہ امن منصوبے کے تئیں حمایت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مغربی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کے خاطر اس اقدام کے تعلق سے ہوئی پیش رفت پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
ماحولیات کو پروان چڑھانے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتے ہوئے ایک خاص جذبے کے تحت ، وزیر اعظم نے صدر ہرزوگ اور خاتون اول کے ساتھ مل کر صدر کے باغ میں ایک پیڑ ماں کے نام (ماں کے لیے ایک درخت) پہل کے تحت ایک درخت لگایا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ہرزوگ کا ان کی گرمجوشی اور مہمان نوازی اور ہندوستان-اسرائیل شراکت داری میں ان کی حمایت کے تئیں تشکرکا اظہار کیا ۔
***
ش ح۔ش م۔م ق ا
U- 3124
(ریلیز آئی ڈی: 2233380)
وزیٹر کاؤنٹر : 5