دیہی ترقیات کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی نے آسام کے مجولی میں ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم میں شرکت کی
گوبن پور ماڈل آنگن واڑی مرکز اور ایل پی اسکول میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور آنگن واڑی کارکنان سے تبادلۂ خیال کیا
گرمُر میں ’’وکست بھارت – روزگار کی ضمانت اور آجیویکا مشن – دیہی (وی بی-جی رام-جی)‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
25 FEB 2026 6:27PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت برائے دیہی ترقی شری کملیش پاسوان نے 25 فروری 2026 کو ضلع مجولی کے اپنے سرکاری دورے کو مختلف ترقیاتی اور عوامی رابطہ سرگرمیوں کے ساتھ جاری رکھا۔
جناب کملیش پاسوان نے گرمُر کے کورٹ فیلڈ کے قریب منعقدہ شجرکاری پروگرام ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ میں شرکت کی اور ماحولیاتی پائیداری اور عوامی شمولیت کے تئیں اپنے عزم کا اعادہ کیا۔اس کے بعد وزیر موصوف نے گوبن پور ماڈل آنگن واڑی مرکز (اے ڈبلیو سی) اور گوبن پور ایل پی اسکول کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے طلبہ، والدین، اساتذہ اور آنگن واڑی کارکنان سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی۔
انہوں نے دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا، بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں میں مزید محنت کی ترغیب دی اور بنیادی سطح پر تعلیم اور بچوں کی فلاحی خدمات کو مضبوط بنانے میں والدین اور صفِ اول کے کارکنان کے کردار کو سراہا۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ابتدائی بچپن کی نگہداشت، غذائیت اور بنیادی تعلیم خود کفیل اور بااختیار بھارت کی تشکیل میں کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔

اس کے بعد وزیر موصوف نے مربوط ڈی سی آفس، گرمُر میں ’’وکست بھارت – روزگار کی ضمانت اور آجیویکا مشن – دیہی (وی بی-جی رام-جی)‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ اس پروگرام میں مجولی کے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے اراکین، سینئر افسران اور ضلعی انتظامیہ کے عہدیداران نے شرکت کی۔سیمینار کے دوران حکومتِ ہند کے دیہی روزگار کو مضبوط بنانے، خود روزگاری کو فروغ دینے اور فلاحی اسکیموں کی آخری فرد تک مؤثر ترسیل کو یقینی بنانے کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔

سیمینار کے بعد مرکزی وزیر مملکت نے ذرائع ابلاغ سے خطاب کیا اور اپنے دورے کے نتائج سے متعلق پریس کو بریف کیا۔ انہوں نے مجولی میں دیہی ترقی سے متعلق مختلف اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور جامع و ہمہ گیر دیہی ترقی کے لیے مرکز کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U:3056)
(ریلیز آئی ڈی: 2232822)
وزیٹر کاؤنٹر : 8