الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
اے آئی کے ساتھ ہندوستان کا مستقبل غیر معمولی ہونے والا ہے: سندر پیچائی
ہم شاندار ترقی اور نئی دریافتوں کے دہانے پر ہیں: سندر پیچائی
انڈیا–امریکہ کنیکٹ پہل کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان سمندری کیبل کے ذریعہ عالمی رابطہ کاری کا فروغ ایک حقیقی پل کے طور پر کام کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 8:35PM by PIB Delhi
انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ2026 سے خطاب کرتے ہوئے گوگل کے سی ای او سندر پیچائی نے مصنوعی ذہانت کو اس دہائی کی ایک فیصلہ کن قوت قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس کے فوائد کو وسیع پیمانے پر تقسیم کرنے کے لیے عالمی تعاون ضروری ہے۔انہوں نے کہا:
’’ہم شاندار ترقی اور نئی دریافتوں کے دہانے پر ہیں، لیکن بہترین نتائج کی ضمانت نہیں ہے۔ ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ اے آئی کے فوائد ہر کسی اور ہر جگہ دستیاب ہوں۔‘‘
سندر پیچائی نے تیز رفتار جدت کے ساتھ آنے والی ذمہ داری کی بھی نشاندہی کی۔

دوطرفہ تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت پر زور دیتے ہوئے پیچائی نے کہاکہ امریکہ-ہندوستان شراکت داری ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہندوستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اے آئی کے ساتھ ایک غیر معمولی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا اور ہم اسےعزم مصمم کے ساتھ حمایت کر رہے ہیں، جس میں مصنوعات، مہارت سازی اور بنیادی ڈھانچے شامل ہیں۔
انہوں نے گوگل کی کوششوں کو تین کلیدی ستونوں—مصنوعات، مہارت سازی اور بنیادی ڈھانچے کے تحت بیان کیا۔ حقیقی دنیا میں اطلاق کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے اقدامات کی نشاندہی کی، جو’کسانوں کو بروقت مانسون کی پیش گوئی فراہم کرنے‘ سے لے کر صحت کے شعبہ وابستہ کارکنوں کی مدد تک ’’ذیابیطس ریٹینوپیتھی جیسی بیماریوں کی اسکریننگ کے لیے‘‘اور ساتھ ہی ہندوستانی زبانوں میں اے آئی ٹولز تک رسائی کے فروغ تک پھیلے ہوئے ہیں۔
ورک فورس کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ ’’اے آئی اسکل ہاؤس کے ذریعے، ہم 10 ملین مستقبل کےہندوستانی رہنماؤں کو عالمی ترقی کی قیادت کرنے کے لیے ضروری آلات فراہم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ بنیادی ڈھانچے کے حوالے سے انہوں نے ہندوستان میں گوگل کی 15بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کا حوالہ دیا، جس میں وِزاگ میں ایک اے آئی ہب شامل ہے جو مکمل ہونے پر گیگاواٹ سطح کی کمپیوٹنگ فراہم کرے گا اور جس سے ملک بھر کے کاروباروں کو جدید صلاحیتیں ملیں گی۔
پیچائی نے انڈیا-امریکہ کنیکٹ پہل کی بھی نشاندہی کی، جو دونوں ممالک کے درمیان سب سی کیبل راستوں کو بڑھائے گی اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان ’ایک حقیقی پل ‘کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے مضبوطی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ مشترکہ اعتماد کی بنیاد پر مستحکم سپلائی چین کے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔
اپنے خطاب میں انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کا اے آئی مستقبل صرف تکنیکی ترقی سے نہیں، بلکہ قابل اعتماد شراکت داریوں، بڑے پیمانے پر مہارت کی ترقی اور مسلسل انفراسٹرکچر کی سرمایہ کاری سے تشکیل پائے گا، جو مضبوط امریکہ-ہند تعاون پر مبنی ہوگی۔
****
ش ح۔م ع ن۔ م ش
U. No. 2944
(ریلیز آئی ڈی: 2232042)
وزیٹر کاؤنٹر : 26