قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مادری زبان کے  بین الاقوامی دن کے موقع پر گجراتی اور تمل زبانوں میں آئین ہند کے  اپ ڈیٹیڈایڈیشن اور تازہ ترین قانونی لغت (انگریزی–ہندی) کا اجرا کیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2026 7:53PM by PIB Delhi

 مادری زبان کے  بین الاقوامی دن (21 فروری 2026) کے موقع پر نائب صدر  جناب سی پی رادھاکرشنن نے  اپ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ  ایک تقریب میں  گجراتی اور تمل زبانوں میں آئین ہند کے اپ ڈیٹیڈ ایڈیشن اور  تازہ ترین قانونی لغت (انگریزی–ہندی) کا اجرا کیا۔ یہ  تقریب ملک کے آئینی دستاویز کو زیادہ علاقائی زبانوں میں دستیاب  کرنے کی ایک اہم پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم جناب  نریندر مودی نے اپنے پیغام میں، جسے یہاں پڑھا گیا، لسانی شمولیت کی اہمیت کو تسلیم کیا اور شہریوں کے لیے آئین اور قوانین تک رسائی کو آسان بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے گجراتی اور تمل زبانوں میں آئین کے تازہ ترین ورژن اور سادہ ہندی الفاظ کے استعمال سے قانونی لغت (انگریزی–ہندی) شائع کرنے میں قانون ساز محکمہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

 وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے قانون و انصاف جناب ارجن رام میگھوال نے محکمہ کے کام کی ستائش کی اور مادری زبان کے بین الاقوامی دن کے پس منظر کو اجاگر کرتے ہوئےیاد دلایا  کہ 1952 میں سابق مشرقی پاکستان نے اردو کے نفاذ کے خلاف بنگالی زبان کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی۔ انہوں نے یونیسکو قرارداد، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد اور 2008 کو بین الاقوامی زبان کا سال قرار دینے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے 25 دسمبر 2025 کو صدر جمہوریہ کی جانب سے آئین کے سنتھالی ورژن کے پہلے ایڈیشن کے اجرا اور اس اقدام کے لیے ان کی ستائش کیا۔

قانون سازی محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر راجیو منی، نے محکمہ کی کوششوں کی وضاحت کی کہ کس طرح آئین کو گجراتی اور تمل زبانوں میں اور قانونی لغت (انگریزی–ہندی) کے آٹھویں ایڈیشن کو جاری کیا گیا ۔ انہوں نے ان زبانوں کی فہرست دی جن میں آئین کا ترجمہ کیا گیا ہے اور اپ ڈیٹ  کیا گیا ہے، جس میں  انھوں نے سنتھالی زبان کا بطور خاص ذکر کیا ۔ انہوں نے علاقائی زبانوں کے یونٹ، سرکاری زبانوں کے ونگ اور قانون سازی محکمہ کے افسران کی خدمات کی تعریف کی۔

r1.jpeg

r2.jpeg

r3.jpeg

r4.jpeg

****

(ش ح ۔ م ش۔  ش ب ن)

U. No. : 2889


(ریلیز آئی ڈی: 2231673) وزیٹر کاؤنٹر : 4