عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرِ مملکت (وزارتِ اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات و پنشن) ڈاکٹر جتیندر سنگھ 23 فروری 2026 کو گوہاٹی میں مرکزی سرکاری ملازمین کے لیے 58ویں قبل از ریٹائرمنٹ مشاورتی ورکشاپ، بینکاروں کے آگاہی پروگرام اور پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی نمائش کا افتتاح کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 FEB 2026 4:26PM by PIB Delhi

معزز وزیرِ اعظم کے اُس ویژن کے مطابق جس کا مقصد پنشن یافتگان اور خاندانی پنشن یافتگان کے لیے ’’آسان زندگی‘‘ کو فروغ دینا ہے، حکومتِ ہند کے محکمۂ پنشن و بہبودِ پنشن یافتگان نے پنشن پالیسی میں متعدد اصلاحی اقدامات اور پنشن سے متعلقہ امور کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے پیش رفت کی ہے۔ انہی مسلسل کوششوں کے تحت وزیرِ مملکت برائے عملہ، عوامی شکایات و پنشن ڈاکٹر جتیندر سنگھ 23 فروری 2026 کو آسام کے انتظامی عملہ کالج، گوہاٹی میں منعقد ہونے والی 58ویں قبل از ریٹائرمنٹ مشاورتی ورکشاپ (پی آر سی) کا افتتاح کریں گے۔ یہ ورکشاپ محکمۂ پنشن و بہبودِ پنشن یافتگان کی جانب سے دیگر مرکزی سرکاری وزارتوں اور محکموں کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ ورکشاپیں حکومتِ ہند کے سبکدوش ہونے والے ملازمین کے فائدے کے لیے منعقد کی جاتی ہیں اور پنشن یافتگان کے لیے ’’آسان زندگی‘‘ کی سمت ایک ٹھوس قدم ہیں۔ سبکدوش ہونے والے ملازمین کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف موضوعات پر نشستیں منعقد کی جائیں گی، جن میں ریٹائرمنٹ فوائد، مرکزی سرکاری صحت اسکیم، سائبر سکیورٹی، سرمایہ کاری کے طریقے، ’’بھوشیہ‘‘ پورٹل، مربوط پنشنر پورٹل، خاندانی پنشن، سی پینگرامس، ’’انوبھو‘‘ اور ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ وغیرہ شامل ہیں۔

توقع ہے کہ ریاستِ آسام میں تعینات اور آئندہ بارہ ماہ کے اندر ریٹائر ہونے والے تقریباً 350 ملازمین اس قبل از ریٹائرمنٹ مشاورتی ورکشاپ سے بھرپور استفادہ کریں گے۔

پی آر سی کے علاوہ محکمہ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اشتراک سے بینکاروں کے لیے ایک آگاہی پروگرام بھی منعقد کر رہا ہے۔ ان ورکشاپوں کا مقصد پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کو مرکزی سرکاری ملازمین سے متعلق پنشن قواعد و ضوابط اور طریقۂ کار سے آگاہ کرنا ہے۔

58ویں پی آر سی ورکشاپ کے دوران پنشن تقسیم کرنے والے بینکوں کی ایک ’’نمائش‘‘ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں مختلف بینک فعال طور پر شرکت کرتے ہوئے پنشن سے متعلق اپنی بہترین سہولیات اور مصنوعات پیش کریں گے۔ شرکاء کو پنشن سے متعلق تمام بینکاری خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کی جائیں گی۔ بینک نمائندگان سبکدوش ہونے والے ملازمین کے پنشن اکاؤنٹس کے افتتاح اور پنشن کی رقم کو موزوں اسکیموں میں سرمایہ کاری سے متعلق رہنمائی بھی کریں گے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 2871


(ریلیز آئی ڈی: 2231526) وزیٹر کاؤنٹر : 9