بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان–برازیل مفاہمت نامہ: ایم ایس ایم ای تعاون کے فروغ اور آلودگی سے پاک منتقلی کو آگے بڑھانے پر اتفاق


صدر لولا کے دورۂ ہند کے دوران ایم ایس ایم ای اشتراک اور پائیدار ترقی کے فروغ کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2026 6:08PM by PIB Delhi

برازیل کے صدر عزت مآب لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کی قیادت میں جاری وفد کے دورۂ ہند کے دوران، حکومتِ ہند کی چھوٹی ، بہت چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) نے 21 فروری 2026 کو وفاقی جمہوریہ برازیل کی وزارتِ انٹرپرینیورشپ، مائیکرو اور اسمال انٹرپرائزز کے ساتھ ایک مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے۔

یہ مفاہمت نامہ فریقین کو مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کے لیے ایک باقاعدہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا اور دونوں ممالک کے ایم ایس ایم ای شعبوں کے باہمی مفاد میں ممکنہ تعاون کے شعبوں کی نشاندہی کا موقع دے گا۔ اس کے تحت ایسا فریم ورک اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک کے ایم ایس ایم ای ایک دوسرے کی صلاحیتوں، منڈیوں، ٹیکنالوجی اور پالیسیوں کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔

مفاہمت نامے کا مقصد آلودگی سے پاک منتقلی کو آگے بڑھانے کے لیے سازگار حالات پیدا کرنا بھی ہے، جس میں ایم ایس ایم ای کو گرین فنانس تک رسائی میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ اس اقدام سے انہیں عالمی منڈیوں اور ویلیو چینز میں شمولیت، پیداواری صلاحیت اور مسابقت میں اضافہ، نیز پائیدار ترقی کے لیے اپنی استعداد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 2860   )


(ریلیز آئی ڈی: 2231343) وزیٹر کاؤنٹر : 4