وزیراعظم کا دفتر
وزیرِ اعظم کی انڈیا–اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر جمہوریہ سلواکیا کے صدر عزت مآب جناب پیٹر پیلیگرینی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 9:37PM by PIB Delhi
وزیرِ اعظم جناب نریندر مودی نے آج نئی دہلی میں 16 تا 20 فروری 2026 کے دوران جاری انڈیا–اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے موقع پر جمہوریہ سلواکیا کے صدر عزت مآب جناب پیٹر پیلیگرینی سے ملاقات کی۔ یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلی ملاقات تھی۔
ملاقات نے دونوں رہنماؤں کو بھارت–سلواکیا تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کا موقع فراہم کیا۔
رہنماؤں نے حالیہ بھارت–یورپی یونین سمٹ سے پیدا ہونے والی مثبت رفتار کو سراہا اور تاریخی اہمیت کے حامل بھارت–یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کے اختتام کے ساتھ ساتھ مشترکہ بھارت–یورپی یونین جامع اسٹریٹجک ایجنڈا کی منظوری کا خیرمقدم کیا، جس کے ذریعے ترجیحی شعبوں میں تعلقات کو مزید بلند سطح تک لے جانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسٹارٹ اَپس، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، قابلِ تجدید توانائی بشمول جوہری توانائی، مینوفیکچرنگ، دفاع، خلائی تعاون اور تعلیم جیسے شعبوں میں مزید مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔
انہوں نے مصنوعی ذہانت، مستقبل کی ٹیکنالوجیوں اور ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچے میں تعاون کے وسیع امکانات کو بھی اجاگر کیا، جو بھارت کے ’’سب کے لیے اے آئی‘‘ ویژن اور سلوواکیا کی ڈیجیٹل تبدیلی اور انڈسٹری 4.0 پر توجہ کے مطابق ہیں۔
وزیرِ اعظم مودی اور صدر پیلیگرینی نے عوامی روابط، سیاحت اور ثقافتی تبادلوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ صدر پیلیگرینی نے سلواکیا میں مقیم بھارتی برادری کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان نقل و حرکت کو آسان بنانے کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کیا۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-2837
(ریلیز آئی ڈی: 2231148)
وزیٹر کاؤنٹر : 3