صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
ایسٹونیا کے صدر نے صدر جمہوریہ ہندسے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
19 FEB 2026 7:21PM by PIB Delhi
عزت مآب جناب الار کریس، صدر جمہوریہ ایسٹونیا نے آج (19 فروری 2026) راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ، محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔
صدر کریس کو جمہوریہ ایسٹونیا کے صدر کے طور پر بھارت کے پہلے دورے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ بھارت اور ایسٹونیا کے درمیان گرم جوش اور دوستانہ تعلقات مشترکہ جمہوری اقدار، بین الاقوامی قانون کے احترام اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔

صدر نے کہا کہ ایسٹونیا نے ڈیجیٹل اور مصنوعی ذہانت کی دنیا میں بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایسٹونیا کی اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت خاص طور پر اے آئی اور تعلیم میں اس کے قائدانہ کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے سمٹ میں قدر کا اضافہ کرتی ہے۔
صدر نے کہا کہ بھارت اور ایسٹونیا کا مشترکہ یقین ہے کہ مصنوعی ذہانت کو عالمی بھلائی کے لیے ایک قوت ہونا چاہیے۔ ایک بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورت حال کی دنیا میں، سائبر سیکیورٹی میں ہمارا تعاون اور اے آئی کی محفوظ تعیناتی کو زیادہ معنی ملتا جا رہا ہے۔ انھوں نے مسرت کا اظہار کیا کہ بھارت اور ایسٹونیا نے ڈیجیٹل شعبے میں بامعنی تعاون کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسٹونیا ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں نمایاں ہے، اور بھارت کا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم متحرک ہے۔ ایسٹونیا کی تکنیکی مہارت کو بھارت کے متحرک اسٹارٹ اپس کے ساتھ ملا کر تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ بھارت-یورپی یونین تعلقات اب اسٹریٹجک رفتار کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ بھارت یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو گہرائی سے اہمیت دیتا ہے۔ انھوں نے بھارت-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے کی کامیاب تکمیل کے لیے ایسٹونیا کی حمایت کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ اس سے ایف ٹی اے نئے راستے کھولے گا ۔
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ بھارت اور ایسٹونیا کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی زبردست صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نے حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل گورننس اور تجارتی توسیع کے گرد مرکوز اعلیٰ سطحی تبادلوں کی شدت کو نوٹ کیا۔ انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ یہ دورہ ہمارے دو طرفہ تعاون میں اس مثبت رجحان کو برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 2748
(ریلیز آئی ڈی: 2230435)
وزیٹر کاؤنٹر : 10