صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

سلوواک جمہوریہ کے صدر کی صدر جمہوریہ ہند سے ملاقات

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 7:03PM by PIB Delhi

 صدر جمہوریہ سلواکعزت مآب جناب پیٹر پیلیگرینی نے صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو سے آج راشٹرپتی بھون میں19 فروری 2026کو  ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں صدر پیلیگرینی کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے گزشتہ سال سلوواک جمہوریہ کے اپنے سرکاری دورے کی دلکش یادیں تازہ کیں اور ان کے پرخلوص استقبال اور مہمان نوازی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر جمہوریہ نے سلواک جمہوریہ کے صدر کی اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت پر ان کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارت اور دنیا کے لئے ایک اہم لمحہ ہے۔ یہعوام ، کرہ ارض، اور ترقی کے اصولوں پر قائم ہے، اور ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتا ہے جہاںاے آئی انسانیت کو آگے بڑھاتا ہے اور جامع ترقی کو فروغ دیتا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارت عوامی بھلائی کے لئے ٹیکنالوجی کے اصول پر کام کر رہا ہے اور اس نے ان خطوط پر اس چوٹی کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جس میں اے آئی کو ہر کسی کے لیے قابل رسائی اور فائدہ مند بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اے آئی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کے میدان میں بھارت،سلوواکیہ تعاون دنیا کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

صدر جمہوریہ کو یہ نوٹ کرتے ہوئے خوشی ہوئی کہ بھارت اورسلوواک جمہوریہ کے دو طرفہ تعلقات میں اعلیٰ سطحی مصروفیات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ساتھ رفتار بڑھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ برسوں کے دوران، ہماری شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری، سائنس اور ٹیکنالوجی، دفاعی تعاون اور عوام کے درمیان تعلقات میں بتدریج پھیلی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ دورہ بھارت اور سلوواک جمہوریہ کی ابھرتی ہوئی دو طرفہ شراکت داری کو تقویت دے گا اور ڈیجیٹل تعاون سمیت نئی جہتوں کا اضافہ کرے گا۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 2744


(ریلیز آئی ڈی: 2230429) وزیٹر کاؤنٹر : 8