جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
بھارت-برطانیہ آف شور ونڈ ٹاسک فورس کا آغاز ؛ جناب پرہلاد جوشی نے اسے اسٹریٹجک ماحول کے لیے سازگار توانائی سے متعلق تعاون کو تیز کرنے کے لیے ایک ‘ٹرسٹ فورس’ قرار دیا
جناب پرہلاد جوشی نے آف شور ونڈ کو ہندوستان کی توانائی کی ترسیل کے اگلے مرحلے کے ممکنہ کلیدی ستون کے طور پر اجاگر کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2026 2:07PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے نئی و قابل تجدید توانائی جناب پرہلاد جوشی نے آج بھارت–برطانیہ آف شور ونڈ ٹاسک فورس کے آغاز کے موقع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر برطانیہ کے ڈپٹی وزیر اعظم عالی جناب ڈیوڈ لیمی اور بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر محترمہ لنڈی کیمرون بھی موجود تھیں۔
ٹاسک فورس کو ’’ٹرسٹ فورس‘‘ قرار دیتے ہوئے جناب جوشی نے کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان اس اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارت اور برطانیہ حقیقی نفاذی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ پلیٹ فارم مقررہ وقت میں اہداف کے حصول ، قابلِ پیمائش سنگ میل اور نمایاں پیش رفت فراہم کرے گا، اور عالمی تجربات کو بھارتی حالات کے مطابق حل میں تبدیل کرے گا۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت-برطانیہ آف شور ونڈ ٹاسک فورس ایک علامتی پلیٹ فارم نہیں بلکہ عملی طریقۂ کار ہے، جو وژن 2035 اور چوتھے توانائی مذاکرات کے تحت قائم کی گئی ہے تاکہ بھارت کے آف شور ونڈ ماحولیاتی نظام کو اسٹریٹجک قیادت اور ہم آہنگی فراہم کی جا سکے۔انہوں نے مشاہدہ کیا کہ جہاں برطانیہ نے آف شور ونڈ توانائی کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے اور پختہ سپلائی چینز کی تشکیل میں عالمی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے، وہیں بھارت اپنے وسیع پیمانے، طویل مدتی مانگ اور تیزی سے پھیلتے ہوئے ماحول کےلیے سازگار توانائی کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
انہوں نے تعاون کے تین عملی ستون بیان کیے: ماحولیاتی منصوبہ بندی اور مارکیٹ ڈیزائن، جس میں سمندری تہہ کی لیزنگ کے بہتر فریم ورک اور آمدنی کے یقینی میکانزم شامل ہیں؛ بنیادی ڈھانچہ اور سپلائی چینز، جس میں بندرگاہوں کی جدید کاری، مقامی مینوفیکچرنگ اور خصوصی بحری جہاز شامل ہیں؛ اوربلنڈڈ مالیاتی نظام کی مدد سے مالیاتی سہولیات اور خطرات میں کمی، اور طویل مدتی ادارہ جاتی سرمایہ کاری کو متحرک کرنا شامل ہے۔
وزیر نے زور دیا کہ بھارت کے توانائی منتقلی کے اگلے مرحلے میں قابلِ اعتماد فراہمی، گرڈ استحکام، صنعتی پختگی اور توانائی سے ،متعلق تحفظ کو یقینی بنانا ضروری ہے، اور اس سفر میں آف شور ونڈ کا کلیدی کردار ہے۔ گجرات اور تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں آف شور ونڈ کے ممکنہ زونز کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جبکہ ابتدائی منصوبوں کے لیے گرڈ منصوبہ بندی اور ضروری مطالعات و سروے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ونڈ انرجی کے ذریعے مکمل کیے جا چکے ہیں۔
ابتدائی منصوبوں کی معاونت کے لیے حکومت نے 7,453 کروڑ روپے یعنی تقریباً 710 ملین پاؤنڈ کے مجموعی اخراجات کے ساتھ ویابیلیٹی گیپ فنڈنگ اسکیم متعارف کرائی ہے۔ جناب جوشی نے نشاندہی کی کہ سمندر میں قائم کیے جانے والے ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے یعنی آف شور ونڈ، عالمی توانائی کی ترسیل کے سب سے پیچیدہ شعبوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے لیے خصوصی بندرگاہی بنیادی ڈھانچے، بحری نقل و حمل، سمندری تہہ (سی بیڈ) کی مضبوط لیزنگ فریم ورک، خطرات کی واضح تقسیم، اور مالی طور پر قابلِ عمل و قابلِ بینک تجارتی ڈھانچوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
جناب جوشی نے آف شور ونڈ اور بھارت کے گرین ہائیڈروجن کے عزائم کے درمیان ہم آہنگی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی اہم دریافت کے ایجنڈے کے تحت ہائیڈروجن ہدف میں قیادت کر رہا ہے اور قومی گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت عالمی سطح پر مسابقتی معیار حاصل کر چکا ہے۔ اس کے نتیجے میں گرین ہائیڈروجن کی قیمت تاریخی کم ترین سطح 279 روپے فی کلوگرام (تقریباً 2.65 پاؤنڈ فی کلوگرام) تک کم ہو گئی ہے، جبکہ گرین امونیا کی قیمت 49.75 روپے فی کلوگرام (تقریباً 0.47 پاؤنڈ فی کلوگرام) تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آف شور ونڈ ابھرتے ہوئے ساحلی صنعتی اور گرین ہائیڈروجن کلسٹرز کو معیاری قابلِ تجدید بجلی فراہم کر سکتی ہے، جس سے توانائی تحفظ اور صنعتی مسابقت میں اضافہ ہوگا۔
جناب جوشی نے زور دیا کہ بھارت کی ماحول کے لیے سازگار توانائی کی منتقلی بڑے پیمانے پر مؤثر نفاذ سے عبارت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کی نصب شدہ غیر حیاتیاتی اندھن سےتوانائی کی صلاحیت 272 گیگاواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں 141 گیگاواٹ سے زائد شمسی اور 55 گیگاواٹ ہوا سے بجلی کی صلاحیت شامل ہے۔ جاری مالی سال کے دوران ہی بھارت نے 35 گیگاواٹ سے زائد شمسی اور 4.61 گیگاواٹ ہوا سے بجلی کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے اختتام پر کہا کہ واضح مقصد اور مشترکہ عزم کے ساتھ آف شور ونڈ بھارت کے صاف، قابلِ اعتماد اور خود کفیل توانائی مستقبل کا مضبوط ستون بن سکتی ہے، اور وژن 2035 کے تحت بھارت-برطانیہ تعاون کی ایک نمایاں مثال ثابت ہو سکتی ہے۔
******
ش ح۔ ت ف۔ رب
U. No. 2640
(ریلیز آئی ڈی: 2229741)
وزیٹر کاؤنٹر : 6