نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav AI Impact Summit 2026

اٹل اختراع مشن نے بھارت کے مقصد پر مبنی اے آئی ماحولیاتی نظام کو اجاگر کرتے ہوئے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 میں ’’اے آئی پرینیورشپ آف انڈیا ‘‘  کا آغاز کیا


کتاب اے آئی  کے مستقبل کو تشکیل دینے والے ہندوستان کے کم معروف اختراع کاروں کا جشن مناتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 FEB 2026 3:39PM by PIB Delhi

بھارت کے ذمہ دارانہ اور سب کی شمولیت پرمبنی مصنوعی ذہانت میں عالمی قیادت کے طور پر ابھرتے ہوئے مقام کو مزید مستحکم کرتے ہوئے، نیتی آیوگ کے تحت آج اٹل اختراع مشن نے اے آئی پرینیورس آف انڈیاکا آغازکیا، جو ایک فلیگ شپ کافی ٹیبل کتاب ہے اور 45 پیش رو AI اسٹارٹ اپس کے سفر کو دستاویزی شکل دیتی ہے جو حقیقی دنیا کے مسائل کے لیے حل تیار کر رہے ہیں۔

یہ کتاب نئی دلی میں انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026کے موقع پر بھارت منڈپم میں جاری کی گئی، اور یہ اٹل اختراع مشن کی  انوویشنس فار یو کافی ٹیبل سیریز کا ساتواں ایڈیشن ہے، جو بھارت کے ڈیپ ٹیک اوراے آئی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم میں اے آئی ایم کی قیادت کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

اے آئی پرینیورس آف انڈیا میں  30 سے زائد شعبہ جات میں کام کرنے والے اسٹارٹ اپس شامل ہیں، جن میں صحت، تعلیم، پائیداری، نقل و حرکت ، کھیلوں کا تجزیہ، ڈیپ ٹیک، اور سماجی اثر شامل ہیں۔ اٹل اختراع مراکز (اے آئی سیز) کے قومی نیٹ ورک سے استفادہ کرتے ہوئے یہ کتاب بھارت کے اے آئی اختراعی منظرنامے کی جغرافیائی اور موضوعاتی تنوع کو پیش کرتی ہے، جو روایتی ٹیکنالوجی مراکز سے کہیں آگے ہے۔

لانچ کے موقع پر اٹل اختراع مشن ،نیتی آیوگ کے مشن ڈائریکٹر دیپک باگلا نے کہا:

’’معزز وزیرِاعظم نے مصنوعی ذہانت کے لیے ہمیشہ واضح وژن پیش کیا ہے، جو سب کی شمولیت والی ترقی، اخلاقی نفاذ، اور سماجی بھلائی کے لیے اے آئی پر مبنی ہے۔ اے آئی پرینیورس آف انڈیا اس وژن کی عملی عکاسی ہے۔ اس کتاب میں شامل بانی محض جدید ٹیکنالوجی تخلیق نہیں کر رہے، بلکہ ایسے اے آئی حل تیار کر رہے ہیں جو بھارت کی حقیقی صورتحال اور قومی ترجیحات کے مطابق ہیں۔ یہ کتاب بھارت کے مقصد پر مبنی اختراع کے ذریعے عالمی اے آئی مکالمے کی قیادت کی جانب پیش رفت کو ظاہر کرتی ہے اور آج اس عظیم موقع پر، اے آئی ایم   کم معروف ہیروز کا جشن منا رہا ہے۔‘‘

لانچ پینل میں سینئر پالیسی ساز اور ایکو سسٹم کے قائدین شامل تھے، جن میں:محترمہ امنیت پی کمار ، پرنسپل سیکرٹری،ڈیپارٹمنٹ آف فیوچر ، حکومت ہریانہ،جناب راج شیکھر جوشی ، وائس چیئرمین، سیتوآیوگ، حکومت اتراکھنڈ ،جناب جتیندر کمار ، منیجنگ ڈائریکٹر، بی آئی آر اے سی  ، جناب اروند کمار ، ڈائریکٹر جنرل، ایس ٹی پی آئی  ،جناب راگھو چندرا ، سابق سیکرٹری، حکومتِ  ہند شامل ہیں ۔

اس ایڈیشن کی خاص بات بانی-مرکوز کہانی سنانے کا انداز ہے، جو محض تکنیکی پیش رفت نہیں بلکہ اُن کاروباری افراد کی تحریک، چیلنجز اور مستقل مزاجی کو بھی اجاگر کرتا ہے جو ڈیپ ٹیک منظرنامے میں کام کر رہے ہیں۔ انسانی کہانیوں کو سامنے لاتے ہوئے، یہ کتاب منافع مرکوز بیانیے سے مقصد پر مبنی انٹرپرینیورشپ کی طرف تبدیلی کو نمایاں کرتی ہے۔

اس کتاب کی اشاعت ایسے موقع پر ہوئی ہے جب مصنوعی ذہانت عالمی پالیسی اور اقتصادی مکالمے میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔اے آئی پرینیورس آف انڈیا بھارت کو صرف جدید ٹیکنالوجیز کا صارف نہیں بلکہ ایک عالمی شریک کے طور پر پیش کرتی ہے جو ذمہ دار اے آئی کے طریقہ کار کو تشکیل دے رہا ہے۔ یہ کتاب دکھاتی ہے کہ عوامی اختراعی ڈھانچہ، مستقل انکیوبیشن سپورٹ، اور مشن پر مبنی حکمرانی کس طرح بھارتی اسٹارٹ اپس کو عالمی اہمیت کے حامل اسکیل ایبل اثر فراہم کرنے کے قابل بنا رہے ہیں۔

کتاب تک رسائی کے لیے: https://aim.gov.in/resources.php

**********

ش ح۔ا ع خ۔ت ا

U-2581


(ریلیز آئی ڈی: 2229156) وزیٹر کاؤنٹر : 11