وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 17 فروری کو ممبئی میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کریں گے


دونوں رہنما ہند- فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و عالمی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے

وزیراعظم نریندر مودی اور صدر میکرون ہند-فرانس سالِ اختراعات 2026 کا افتتاح کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 FEB 2026 9:02AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 17 فروری 2026 کو ممبئی میں فرانسیسی جمہوریہ کے صدر جناب  ایمینوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر صدر ایمینوئل میکرون 17 سے 19 فروری 2026 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہوں گے۔ وہ ہندوستان کی میزبانی میں اے آئی امپیکٹ سمٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ممبئی میں وزیر اعظم کے ساتھ دو طرفہ سربراہی اجلاس میں شرکت  کریں گے۔ یہ فرانسیسی صدر میکرون کا ہندوستان کا چوتھا اور ممبئی کا پہلا دورہ ہوگا۔

دونوں رہنما17 فروری کو سہ پہر تقریباً 3:15 بجے، لوک بھون، ممبئی میں دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ ان مصروفیات کے دوران وہ ہند-فرانس اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ ان کی بات چیت اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے اور اسے نئے اور ابھرتے ہوئے شعبوں   کے تناظرمیں مزید متنوع بنانے پر مرکوز ہو گی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر میکرون علاقائی اور عالمی اہمیت کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

شام تقریباً 5:15 بجے، دونوں رہنما ہند-فرانس سالِ اختراعات 2026 کا افتتاح کریں گے اور دونوں ممالک کے کاروباری رہنماؤں، اسٹارٹ اپس، محققین اور دیگر اختراع کاروں کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ع۔ع ن)

U. No. 2501


(ریلیز آئی ڈی: 2228549) وزیٹر کاؤنٹر : 16