وزارت اطلاعات ونشریات
azadi ka amrit mahotsav

برلن 2026 کے یورپی فلم مارکیٹ میں دہلی حکومت نے فلم سہولت کاری کے فریم ورک اور سیاحتی نظام کو نمایاں کیا


سنگل ونڈو فلم سہولت کاری اور کاروبار میں آسانی سے متعلق اصلاحات، بھارت پرو میں دہلی کی پیشکش کا مرکزی نکتہ رہیں

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 15 FEB 2026 5:07PM by PIB Delhi

وزارتِ اطلاعات و نشریات حکومتِ ہند کے تحت نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ایف ڈی سی) نے بھارت کی عالمی سطح پر فلمی فروغ کی کوششوں کے حصے کے طور پر برلن میں منعقد ہونے والے یورپی فلم مارکیٹ میں دہلی حکومت کی شرکت اور پیشکش کو سہولت فراہم کی۔ یہ پیشکش بھارت پرو میں منعقد کی گئی، جو ویوز بازار کے تحت منظم کیا گیا تھا اور بین الاقوامی فلمی صنعت کے سامنے بھارت کے تخلیقی اور سینمائی نظام کو پیش کرنے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتا ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014JMW.jpg

دہلی کے وفد میں جناب کپل مشرا، معزز وزیر برائے سیاحت اور فنون و ثقافت، حکومتِ دہلی، جناب سنیل انچیپکا، آئی اے ایس، منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر، دہلی ٹورزم، جناب وِنے کمار جندل، ڈینکس، معزز وزیر کے سکریٹری اور محترمہ مانیکشا بخشی، منیجر، فلم شوٹنگ پروموشن سیل شامل تھے۔

Description: WhatsApp Image 2026-02-14 at 6.16.28 PM.jpeg

وفد نے بین الاقوامی پروڈیوسرز، اسٹوڈیوز، فلمی میلوں کے پروگرام سازوں اور مارکیٹ سے وابستہ فریقوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے معزز وزیر نے دہلی کے اس ویژن کو اجاگر کیا کہ وہ اپنے تاریخی ورثے، ثقافتی رنگا رنگی اور جدید بنیادی ڈھانچے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک فلم دوست عالمی شہر بنے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پیشگی پالیسی معاونت اور ادارہ جاتی ہم آہنگی بڑے پیمانے کی ملکی اور بین الاقوامی پروڈکشنز کو متوجہ کرنے کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038IMS.jpg

بھارت پرو کے موقع پر دہلی نے اپنے فلم سہولت کاری کے فریم ورک، سیاحتی صلاحیتوں اور کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات کو پیش کیا۔ اس پیشکش میں اجازت ناموں کے عمل کو سادہ اور مؤثر بنانے، سنگل ونڈو منظوری کے نظام کو مضبوط کرنے اور این ایف ڈی سی اور دہلی ٹورزم اینڈ ٹرانسپورٹیشن ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے باہمی تال میل کے ذریعے مقررہ مدت کے اندر منظوریوں کو یقینی بنانے کی کوششوں کو نمایاں کیا گیا۔

Description: https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0047A7G.jpg
 

دہلی کے مضبوط سیاحتی نظام کو فلمی سیاحت کے لیے ایک بڑے سہارا دینے والے عنصر کے طور پر پیش کیا گیا۔ دارالحکومت میں سال 2024 کے دوران اندرونِ ملک سیاحوں کی آمد 4 کروڑ 62 لاکھ 50 ہزار رہی، جبکہ سیاحت نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی مجموعی گھریلو پیداوار میں تقریباً 5 فیصد حصہ ڈالا۔ وفد نے دہلی میں فلم بندی کے متنوع مقامات کو نمایاں کیا، جن میں تاریخی یادگاریں، قدیم و تاریخی علاقے، سرکاری عمارتیں، بازار، باغات، کنونشن مراکز اور مہمان نوازی سے متعلق بنیادی ڈھانچہ شامل ہیں۔

دہلی کے بین الاقوامی فلمی میلے کے کردار کو بھی عالمی سینمائی تبادلے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر اجاگر کیا گیا۔ اس میلے کو ایک بڑھتے ہوئے بین الاقوامی پروگرام کے طور پر پیش کیا گیا جو دنیا بھر سے فلم سازوں، صنعت سے وابستہ پیشہ وروں اور ناظرین کو یکجا کرتا ہے، ساتھ ہی مختلف ثقافتوں کے درمیان مکالمے کو فروغ دیتا ہے اور فلم سازوں کے لیے عالمی سطح پر شناخت اور رابطہ کاری کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Description: WhatsApp Image 2026-02-14 at 6.16.26 PM(1).jpeg

این ایف ڈی سی جو بھارت کو فلم بندی کی منزل کے طور پر فروغ دینے کے لیے نوڈل ایجنسی ہے، نے یورپی فلم مارکیٹ، برلن میں دہلی کی شرکت کے لیے منصوبہ بندی کی، اس کا اہتمام کیا اور اسے ممکن بنایا۔ این ایف ڈی سی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کے ساتھ قریبی تعاون کے ذریعے علاقائی فلمی نظاموں کو بھارت کی عالمی سطح کی رسائی میں شامل کرے گی اور بین الاقوامی فلمی صنعت کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط بنائے گی۔

یورپی فلم مارکیٹ، برلن میں یہ سرگرم شمولیت دہلی کی بین الاقوامی موجودگی کو وسعت دینے، فلمی سیاحت کو آگے بڑھانے، اور عالمی تعاون کے لیے بھارت کو ایک مسابقتی اور فلم دوست منزل کے طور پر مزید مستحکم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-2499


(ریلیز آئی ڈی: 2228445) وزیٹر کاؤنٹر : 9