نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 14 FEB 2026 8:30AM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ  ہند جناب سی بی رادھا کرشنن نے  پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں اپنی زندگیاں نچھاور کرنے والے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سلامتی اہلکاروں  کی یہ عظیم قربانی ملک کے یادوں میں ہمیشہ نقش رہے گی۔

انہوں  نے کہا کہ ان کی قربانی ہر شہری کو ایک مضبوط اور محفوظ بھارت کی تعمیر کے لیے کام کرنے کی ترغیب فراہم کرتی رہے گی۔

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2444


(ریلیز آئی ڈی: 2227990) وزیٹر کاؤنٹر : 6