امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ و تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے ذریعے وزیراعظم کے نئے دفتر‘سیوا تیرتھ’ کے افتتاح کو تاریخی قرار دیا
ہندوستانی جمہوریت میں عوامی خدمات کو اولین ترجیج دینے کی سمت آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے
‘سیوا تیرتھ’ گزشتہ 11 سالوں سے مودی جی کی قیادت میں خدمت کے جذبے سے چلنے والی حکومت کے عزم کی علامت ہے
‘سیوا تیرتھ’ وکست بھارت اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 6:01PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور تعاون کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم کے نئے دفتر’ سیوا تیرتھ‘کے افتتاح کو ہندوستانی جمہوریت میں عوامی خدمات کو اولین ترجیح دینے کی سمت میں تاریخی دن قرار دیا ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا:
مودی جی نے آج وزیر اعظم کے نئےدفتر’ سیوا تیرتھ‘ کا افتتاح کیا، جوہندوستانی جمہوریت میں عوامی خدمات کو اولین ترجیح دینے کی سمت تاریخی اہمت کا حامل ہے۔ یہ سیوا تیرتھ گزشتہ 11 سالوں سے مودی جی کی قیادت میں خدمت کے جذبے سے چلنے والی حکومت کے عزم کی علامت ہے۔ ہر شہری تک ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کی رسائی کو یقینی بنا کر، یہ ترقی یافتہ اور خود کفیل ہندوستان کی تعمیر میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
****
(ش ح۔م ع ن ۔)
U- 2386
(ریلیز آئی ڈی: 2227758)
وزیٹر کاؤنٹر : 9