صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
طبی تعلیم سے متعلق تازہ ترین معلومات
تعلیمی سال21-2020 سے26-2025 کے دوران ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 48,563 اور پی جی نشستوں میں 29,080 کا اضافہ ہوا ہے: نیشنل میڈیکل کمیشن
حکومت نے مالی سال26-2025 سے29-2028 کے دوران مرکز کی امداد یافتہ اسکیموں کے تحت 10,023 میڈیکل نشستوں کے اضافے کی منظوری دی
طبی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ایم ایس آر، جی ایم ای آر 2023، ایم ایس ایم ای آر 2023 اور سی بی ایم ای 2024 سمیت اہم ضوابط کا نفاذ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 1:37PM by PIB Delhi
نیشنل میڈیکل کمیشن نےمطلع کیا ہے کہ ملک میں تعلیمی سال 21-2020 سے26-2025 کے دوران ایم بی بی ایس کی نشستوں میں 48,563 اور پوسٹ گریجویٹ نشستوں میں 29,080 کا اضافہ ہوا ہے۔ ایم بی بی ایس اور پوسٹ گریجویٹ نشستوں میں اضافے کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ حکومت نے مالی سال26-2025 سے29-2028 کے دوران سرکاری کالجوں میں مرکز کی امداد یافتہ اسکیموں کے تحت 10,023 میڈیکل نشستوں کے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
طبی نشستوں میں توسیع سے صحت کے شعبے میں افرادی قوت کی کمی میں نمایاں کمی آئی ہے، خصوصاً اُن پسماندہ اور کم سہولت والے علاقوں میں جہاں طبی خدمات کی شدید ضرورت تھی۔ اس اضافے کا ریاستوں میں ڈاکٹر اور آبادی کے تناسب پر براہ راست مثبت اثر پڑا ہے۔ طبی نشستوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، بہتر بنیادی ڈھانچے اور تدریسی عملے میں بہتری کے ساتھ مل کر، ملکی طبی اداروں کو ہندوستانی طلبہ کے لیے زیادہ قابلِ رسائی بنا رہی ہے۔
طبی تعلیم کے معیار کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری کے ساتھ اعلیٰ ترین نگراں ادارہ نیشنل میڈیکل کمیشن(این ایم سی) نے طبی تعلیم میں مقررہ معیارات کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف ضوابط جاری کیے ہیں، جن میں کم از کم معیاری تقاضوں کے ضوابط(ایم ایس آر)، گریجویٹ میڈیکل تعلیم کے ضوابط(جی ایم ای آر) 2023، میڈیکل تعلیم کے معیارات کوبرقراررکھنے سے متعلق ضوابط 2023 (ایم ایس ایم ای آر-2023)اورمسابقت پر مبنی طبی تعلیم(سی بی ایم ای) کے نصابی رہنما اصول 2024 شامل ہیں۔ یہ ضوابط ملک بھر میں طبی تعلیم اور تربیت کی سالمیت اور معیار کو برقرار رکھنے کے لیے مرتب کیے گئے ہیں۔
مرکزی وزیرمملکت برائے صحت و خاندانی بہبودمحترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کیں۔
ضمیمہ
تعلیمی سال21-2020 سے26-2025 تک ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد
|
نمبر شمار
|
تعلیمی سال
|
ایم بی بی ایس کی نشستوں میں اضافہ
|
|
1
|
21-2020
|
2963
|
|
2
|
22-2021
|
8790
|
|
3
|
2022-23
|
7398
|
|
4
|
2023-24
|
9652
|
|
5
|
2024-25
|
8641
|
|
6
|
2025-26
|
11119
|
تعلیمی سال21-2020 سے26-2025 تک پی جی نشستوں کی تعداد
|
نمبر شمار
|
تعلیمی سال
|
پی جی سیٹوں میں اضافہ
|
|
1
|
21-2020
|
4983
|
|
2
|
22-2021
|
4705
|
|
3
|
2022-23
|
2874
|
|
4
|
2023-24
|
4713
|
|
5
|
2024-25
|
4186
|
|
6
|
2025-26
|
7619
|
****
(ش ح۔م ع ن ۔ ش ب ن)
U- 2345
(ریلیز آئی ڈی: 2227502)
وزیٹر کاؤنٹر : 8