لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے محترمہ سروجنی نائیڈو کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 12:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 13 فروری 2026: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج محترمہ سروجنی نائیڈو کو ان کے یوم پیدائش پر سنویدھان سدن کے مرکزی ہال میں انہیں گلہائے عقیدت نذر کیے۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش، اراکین پارلیمان اور سابق اراکین اور دیگر معززین نے بھی محترمہ سروجنی نائیڈو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اتپل کمار سنگھ نے بھی محترمہ سروجنی نائیڈو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محترمہ سروجنی نائیڈو، جنہیں ’’بلبل ہند‘‘ (بھارت کوکیلا) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ایک شعلہ بیان مقرر، نامور شاعرہ اور ممتاز مجاہد آزادی تھیں۔ وہ 13 فروری 1879 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ہندوستان کی تحریک آزادی میں سرگرم کردار ادا کیا اور خواتین کی تعلیم  اور انہیں بااختیار بنانے  کی پرزوروکالت کی۔ انہوں نے دہلی میں خواتین کے لیے لیڈی ارون کالج بھی قائم کیا۔ آزادی کے بعد، محترمہ سروجنی نائیڈو متحدہ صوبہ (موجودہ اتر پردیش) کی پہلی خاتون گورنر بنیں۔ ان کا انتقال 2 مارچ 1949 کو ہوا۔

محترمہ سروجنی نائیڈو کی تصویر کی نقاب کشائی 16 دسمبر 1959 کو اس وقت کے صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر راجندر پرساد نے سنویدھان سدن کے مرکزی ہال میں کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔  م ش ۔ع ن) 

U. No. 2343


(ریلیز آئی ڈی: 2227485) وزیٹر کاؤنٹر : 10