الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
انڈیا اے آئی امپیکٹ سر براہی اجلاس 2026 کے لیے میڈیا رجسٹریشن دوبارہ شروع، درخواست دینے کا آخری موقع
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 4:08PM by PIB Delhi
انڈیا اے آئی سر براہی اجلاس( سمٹ )کے لیے میڈیا ایکریڈیشن ونڈو 29 دسمبر 2025 کو کھولی گئی تھی اور 8 فروری 2026 کو نئی رجسٹریشن کے لیے بند کر دی گئی تھی ۔ اس کے بعد ، ان لوگوں کی طرف سے رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کے لیے بہت سی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جو پہلے رجسٹر کرنے سے قاصر تھے ۔
اس پیشِ نظر، انڈیا اے آئی امپیکٹ سر براہی اجلاس (سمٹ 2026) کے لیے میڈیا رجسٹریشن ایک آخری بار دوبارہ کھول دی گئی ہے، جو میڈیا نمائندگان کو سر براہی اجلاس( سمٹ) کی کوریج کے لیے رجسٹر ہونے کا آخری موقع فراہم کرتی ہے۔ یہ ایک محدود 48 گھنٹے کی ونڈو ہے جو جمعہ، 13 فروری 2026 بوقت 4 بجے شام بند ہو جائے گی۔رجسٹریشن کے لیے ویب لنک https://impact.indiaai.gov.in/media-accreditation۔
درخواست دہندگان سے گزارش ہے کہ فارم جمع کرانے سے قبل تمام تفصیلات غور سے پڑھیں تاکہ درخواست کامیابی کے ساتھ پروسیس ہو سکے۔ ناکافی دستاویزات یا معلومات والی درخواستیں مسترد کی جا سکتی ہیں۔
میڈیا کے نمائندے جو پہلے ہی اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں ، انہیں دوبارہ اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ اس ونڈو کے بند ہونے کے بعد میڈیا کی منظوری کے لیے مزید درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ن ع)
U. No.2149
(ریلیز آئی ڈی: 2226582)
وزیٹر کاؤنٹر : 8