نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ جناب سی پی رادھا کرشنن نے نئی دہلی میں سیشلز کے صدر سے ملاقات کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 6:13PM by PIB Delhi

بھارت کے نائب صدر، جناب سی پی رادھا کرشنن نے آج نئی دہلی میں جمہوریہ سیشلز کے صدر عزت مآب ڈاکٹر پیٹرک ہرمینی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارت-سیشلزدو طرفہ تعلقات کے اہم پہلوؤں پر بات چیت کی اور نوٹ کیا کہ دونوں ممالک سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سال مکمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع تلاش کیے، جن میں بحری سلامتی، قابل تجدید توانائی، طبی شعبہ، اعلیٰ تعلیم، ہاسپیٹلیٹی اور ڈیجیٹلائزیشن شامل ہیں۔

نائب صدر نے پچھلے سال اکتوبر میں سیشلز کے اپنے دورے کو یاد کرتے ہوئے صدر ہرمینی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا ذکر محبت بھرے اندازمیں کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ہند-بحر ہند کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنے مشترکہ وژن کا اعادہ کیا ۔

****

ش ح۔ ت ف۔ ش ت

U NO:-1970


(ریلیز آئی ڈی: 2225518) وزیٹر کاؤنٹر : 13