مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
واشنگٹن ڈی سی میں واقع پورٹولنس انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ نیٹ ورک ریڈیس انڈیکس رپورٹ 2025 میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ
ہندوستان کئی اشاریوں میں سرفہرست ہے-‘‘ٹیلی مواصلات کی خدمات میں سالانہ سرمایہ کاری’’، ‘‘اے آئی سائنسی اشاعتیں’’ ، ‘‘آئی سی ٹی خدمات کی برآمدات’’ اور ‘‘ای کامرس قانون سازی’’ میں پہلا درجہ حاصل کیا
اپنی پوزیشن کو چار پائیدانوں پر بہتر بناتے ہوئے اب 45 ویں رینک پر پہنچا
ہندوستان نے نہ صرف اپنی درجہ بندی میں بہتری لائی ہے بلکہ اپنا اسکور بھی بہتر کیا ہے جو 2024 میں 100 میں سے 53.63 سے بڑھ کر 2025 میں 100 میں سے 54.43 ہو گیا ہے
رپورٹ میں 127 معیشتوں کے نیٹ ورک پر مبنی تیار شدہ منظرنامے کو چار ستونوں- ٹیکنالوجی، عوام، حکمرانی اور اثر کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کے مطابق نقشہ بنایا گیا ہے، جس میں مجموعی طور پر 53 اشارے شامل ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 3:51PM by PIB Delhi
ہندوستان نے اپنی پوزیشن میں چار درجے کی بہتری حاصل کی ہے اور اب نیٹ ورک ریڈینیس انڈیکس 2025 (این آر آئی 2025) کی 4 فروری 2026 کو جاری شدہ رپورٹ کے مطابق 45ویں نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں 127 معیشتوں کے نیٹ ورک پر مبنی تیار شدہ منظرنامے کو چار ستونوں - ٹیکنالوجی، عوام، حکمرانی اور اثر کی بنیاد پر ان کی کارکردگی کے مطابق نقشہ بندی کی گئی ہے، جس میں کل 53 اشارے شامل ہیں۔ یہ رپورٹ واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک آزاد، غیر منافع بخش تحقیقاتی اور تعلیمی ادارے، پورٹولنس انسٹی ٹیوٹ نے تیار کی ہے۔
ہندوستان نے اپنی درجہ بندی میں نمایاں بہتری کے ساتھ اسکور بھی بہتر کیا ہے، جو 2024 میں 100 میں سے 53.63 تھا، جبکہ 2025 میں یہ بڑھ کر 100 میں سے 54.43 ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کئی اشاریوں میں سب سے آگے ہے۔ اس نے ‘تیز رفتار مواصلاتی خدمات میں سالانہ سرمایہ کاری’، ‘اے آئی سائنسی اشاعتیں’،‘آئی سی ٹی خدمات کی برآمدات’ اور ‘ای کامرس قانون سازی’ میں پہلا درجہ حاصل کیا؛ ‘ایف ٹی ٹی ایچ/انٹرنیٹ سبسکرپشن کی تعداد’ میں دوسرا درجہ حاصل کیا؛ اور ‘ملک کے اندر موبائل براڈبینڈ انٹرنیٹ ٹریفک’، ‘بین الاقوامی انٹرنیٹ بینڈوتھ’، ‘گھریلو مارکیٹ کی پیمائش’ اور‘آمدنی کی عدم مساوات’ میں تیسرا درجہ حاصل کیا۔
این آر آئی 2025 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے پاس اپنی آمدنی کی سطح کو دیکھتے ہوئے توقع سے زیادہ نیٹ ورک کی تیاری ہے ۔ ہندوستان کم درمیانی آمدنی والے ممالک کے گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
*********
ش ح۔ ش ت۔ ر ب
U.NO.1958
(ریلیز آئی ڈی: 2225506)
وزیٹر کاؤنٹر : 8