وزارت اطلاعات ونشریات
پرسار بھارتی نے ڈیجیٹل-فرسٹ کنٹینٹ حکمت عملی اپنائی ؛ او ٹی ٹی اور پے-پر-ویو فریم ورک میں خاص طور پر نوجوانوں کیلئے تبدیلی کو فروغ دیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 3:24PM by PIB Delhi
وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پارلیمانی امور ڈاکٹر ایل موروگن نے راجیہ سبھا میں جناب سکھیندو سیکھر رائے کے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پرسار بھارتی کی مواد (کنٹینٹ) کی فراہمی پالیسی 2024 کے تحت آکاشوانی، ڈی ڈی چینلز اور ویوز او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے لیے مواد (کنٹینٹ)کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ سال 2025 میں متعارف کرایا گیا پے-پر-ویو فریم ورک ڈیجیٹل اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز، بشمول ویوز، کے لیے مواد کے حصول کا احاطہ کرتا ہے، جو روایتی ٹیلی ویژن اور ریڈیو نشریات سے ڈیجیٹل مواد کی تقسیم کی جانب ایک اسٹریٹجک تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے۔ اس فریم ورک کے ذریعے پرسار بھارتی کو ڈیجیٹل ناظرین کے مطابق مواد حاصل کرنے میں مدد ملی ہے اور بالخصوص نوجوانوں کے درمیان اس کی رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے کہ بھارت میں فروخت ہونے والے تمام ٹیلی ویژن سیٹس میں ان بلٹ سیٹلائٹ ٹیونر ہونا لازمی ہوگا۔ اس کے مطابق ڈی ڈی فری ڈِش سیٹ ٹاپ باکسز ( ایس ٹی بیز) کی تقسیم سے متعلق تجویز پر مزید عمل نہیں کیا جا رہا ہے۔
فی الحال شمال مشرقی خطے میں دوردرشن میں 1994 اسامیاں اور آل انڈیا ریڈیو کے مراکز (آکاشوانی) میں 1636 اسامیاں خالی ہیں۔
پرسار بھارتی نے اپنی اراضی اثاثوں کی بہتر تجارتی قدر (مانیٹائزیشن) کے لیے ایک ماہر ایجنسی کی خدمات حاصل کی ہیں۔
*********
ش ح۔ش ت ۔م الف
U. No-1819
(ریلیز آئی ڈی: 2224462)
وزیٹر کاؤنٹر : 70