ریلوے کی وزارت
مسافروں کے ہموار سفر کی سہولت کے لیے بھارتی ریلوے اس سال ریکارڈ تعداد میں ہولی اسپیشل ٹرینیں چلائے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 8:11PM by PIB Delhi
بھارتی ریلوے اپنے نیٹ ورک پر 1,410 سے زیادہ ہولی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ آنے والے ہولی کے تہوار کے دوران مسافروں کے لیے آرام دہ اور پریشانی سے پاک سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ تعداد 1500 تک ہو سکتی ہے۔ ان خصوصی خدمات کا مقصد تہوار کے دوران مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنا اور اہم مقامات کے درمیان بہتر رابطے کو یقینی بنانا ہے۔ یہ خصوصی ٹرینیں مارچ کے مہینے میں چلائی جائیں گی۔ پچھلے سال، 2025 میں، ہولی کے لیے کل 1,144 خصوصی ٹرینیں چلائی گئی تھیں۔
مختلف زونوں کی بنیاد پر ایسٹ سنٹرل ریلوے (ای سی آر) سب سے زیادہ 285 خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ اس کے بعد ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) ہے، جس نے مغربی راستوں پر مسافروں کی بھاری بھیڑ کے پیش نظر 231 ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سنٹرل ریلوے (سی آر) 209 ہولی اسپیشل ٹرینیں چلائے گا، جبکہ جنوبی وسطی ریلوے (ایس سی آر) کل 160 ٹرینوں کی خدمات فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، ناردرن ریلوے (این آر) نے 108 ہولی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے اور نارتھ ویسٹرن ریلوے (این ڈبلیو آر) نے 71 ہولی اسپیشل ٹرینیں چلانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
کنیکٹیوٹی کو مزید مضبوط کرتے ہوئے، نارتھ سنٹرل ریلوے (این سی آر) 66 خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔ جبکہ نارتھ ایسٹرن ریلوے (این ای ار) اور ایسٹ کوسٹ ریلوے دونوں ہی 62-62 ٹرینیں چلائیں گے۔
ساؤتھ ویسٹرن ریلوے (ایس ڈبلیو آر) 47 ٹرینیں چلائے گا، جبکہ ویسٹ سنٹرل ریلوے (ڈبلیو سی آر) نے 43 خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس کے علاوہ، 39 ہولی اسپیشل ٹرینیں سدرن ریلوے (ایس آر) اور 15 ساؤتھ ایسٹ سنٹرل ریلوے (ایس ای سی آر) کے ذریعے چلائی جائیں گی۔ علاقائی طلب کو پورا کرنے کے لیے کونکن ریلوے (کے آر) 9 خصوصی ٹرینیں چلائے گا اور شمال مشرقی سرحدی ریلوے (این ایف آر) 2 خصوصی ٹرینیں چلائے گا۔
بھارتی ریلوے بڑے تہواروں کے دوران مسافروں کی سہولت، حفاظت اور مؤثر آپریشن کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل پرعزم ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
05-02-2026
U: 1777
(ریلیز آئی ڈی: 2224168)
وزیٹر کاؤنٹر : 7