خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی  سوال :ستیش دھون اسپیس سینٹر میں تھرڈ لانچ پیڈ (ٹی ایل پی)

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 3:46PM by PIB Delhi

ستیش دھون اسپیس سینٹر میں تھرڈ لانچ پیڈ (ٹی ایل پی) کے لیے سائٹ کی جیوٹیکنیکل تحقیقات اور ٹوپوگرافی سروے 21 مارچ 2025 کو حاصل ہونے والی مالی منطوری کے بعد 2025کی  تیسری  سہ ماہی میں مکمل کر لی گئی ہے۔ تمام  سسٹم کی ترتیب مکمل ہو چکی ہے اور ٹینڈروں  کی تیاری جاری ہے۔ اب تک دو ٹینڈرز جاری کیے جا چکے ہیں۔اس وقت، تعمیراتی  کام جاری ہیں، جن میں رسائی سڑکوں کی تعمیر اور عارضی بجلی کی فراہمی شامل ہے۔ اہم زیر التواء اقدامات میں پراپیلنٹ اسٹوریج اور سروسنگ سسٹم کا قیام، موبائل لانچ پیڈسٹل کی دستیابی، لائٹننگ پروٹیکشن ٹاورز، گاڑی کے انٹیگریشن بلڈنگ تک ریل ٹریکس، اور جیٹ ڈیفلیکشن ڈکٹ شامل ہیں۔منصوبہ شدہ پی ڈی سی مارچ 2029 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

تھرڈ لانچ پیڈ کے نفاذ سے متعلق ٹینڈروں میں نجی صنعتیں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے اداروں (ایم ایس ایم ای ) کی شرکت متوقع ہے۔ تمام ٹینڈرز موجودہ خریداری کے طریقہ کار کے مطابق جاری اور مکمل کیے جائیں گے، جن میں میک ان انڈیا کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ معلومات عملہ ، عوامی شکایات اور پنشن اور وزیراعظم کے دفتر کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ن ع)

U. No.1726


(ریلیز آئی ڈی: 2223907) وزیٹر کاؤنٹر : 8