قانون اور انصاف کی وزارت
ایل ایل بی ڈگری کو تسلیم کرنا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 1:00PM by PIB Delhi
بار کونسل آف انڈیا (بی سی آئی ) نے اطلاع دی ہے کہ سابقہ قانونی تعلیم کے قواعد و ضوابط 1989 کے تحت، بی سی آئی نے بعض یونیورسٹیوں اور لاء کالجوں، بشمول دہلی اور دیگر کچھ ریاستوں میں، شام کے ایل ایل بی کورسز کی اجازت دی تھی اور انہیں تسلیم کیا تھا، بشرطیکہ وہ اس وقت کے نافذ شدہ معیار کی تعمیل کرتے ہوں۔ تاہم، تعلیمی سال 2000-2001 سے نافذ العمل، بار کونسل آف انڈیا نے قانونی تعلیم کے قواعد و ضوابط 1989کے تحت، جسے اس وقت ‘‘قانونی تعلیم کے معیاراور قانون میں ڈگریوں کی شناخت کے قواعد’’کہا جاتا تھا، تمام ریاستوں میں شام کے ایل ایل بی کورسوں کو منسوخ کر دیا ہے ۔
بار کونسل آف انڈیا نے قانونی تعلیم کے قواعد و ضوابط 2008 کے تحت ہمیشہ یہی موقف برقرار رکھا ہے، جو کہ یہ لازم قرار دیتے ہیں کہ ایل ایل بی ایک باقاعدہ، کل وقتی پیشہ ورانہ کورس ہو، جس میں مقررہ روزانہ اور ہفتہ وار کلاس روم گھنٹے، کم از کم حاضری، اور صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک مقررہ تعلیمی وقت لازمی ہو۔اسی لیے، 2000-2001 کے بعد سے کسی بھی ریاست میں شام، نائٹ اسکول، جز وقتی (پارٹ ٹائم)، ویک اینڈ، تعطیلات، آن لائن یا فاصلاتی ایل ایل بی کورسز کی کوئی منظوری نہیں ہے اور نہ کبھی تھی، اور یہ موقف بار کونسل آف انڈیا نے قانونی قواعد، سرکلرز اور احکامات کے ذریعے بار بار دہرایا ہے۔
وہ افراد جنہوں نے تعلیمی سال 1999-2000 تک شام کی کلاسوں کے ذریعے اپنی ایل ایل بی ڈگری مکمل کی ہے، انہیں مندرجہ بالا بیان کے مطابق ایڈوکیٹ کے طور پر نامزد ہونے کا حق حاصل ہے اور اس کے بعد یہ حق دستیاب نہیں ہے۔
یہ معلومات وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت پارلیمنٹ کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ن ع)
U. No.1343
(ریلیز آئی ڈی: 2223856)
وزیٹر کاؤنٹر : 10