وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے منی پور کے نئے وزیر اعلیٰ اور وزراء کو ان کی حلف برداری پر مبارکباد دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 7:50PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج منی پور کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر جناب یومن کھیم چند سنگھ کو مبارکباد دی۔

وزیر اعظم نے محترمہ نیمچا کپگین اور جناب  لوسی ڈیکھو کو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر  عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے جناب کونتھوجم گووند داس سنگھ اور جناب  کھورائیجم لوکین سنگھ کو منی پور حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی۔

نئی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جناب نریندر مودی نے کہا کہ وہ منی پور کے بھائیوں اور بہنوں کی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے  لگن  سے کام کریں گے۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں، جناب  مودی نے کہا:

جناب  یومن کھیم چند سنگھ کو منی پور کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔

میں محترمہ  نیمچا کپگین اور جناب  لوسی ڈیکھو جی  کو ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر اور جناب  کونتھوجم گوونداس سنگھ جی کے ساتھ ساتھ جناب  کھورائیجم لوکین سنگھ کو منی پور کی حکومت میں وزیر کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا  ہوں۔

مجھے یقین ہے کہ وہ منی پور کی میری بہنوں اور بھائیوں کی ترقی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے تندہی سے کام کریں گے۔

*****

ش ح۔ح ن۔س ا

U.No:1671


(ریلیز آئی ڈی: 2223436) وزیٹر کاؤنٹر : 5