الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ  دو ہزار چھبیس : اب تک 35 ہزار سے زیادہ  اندراج ہوئے ؛ سو  سے زیادہ ممالک، پانچ سو  سے زیادہ اسٹارٹ اپس، پانچ سو  اجلاسوں میں  شرکت کریں گے


کانفرنس میں شرکت کے لیے میڈیا  کے لے  اندراج جاری ہے ؛ درخواست دینے کی آخری تاریخ 8 فروری ، 2026 ء ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 02 FEB 2026 3:03PM by PIB Delhi

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 ، کا  انعقاد 16 سے 20 فروری ، 2026  ء کے دوران نئی دلّی  میں کیا جائے گا ۔  یہ کانفرنس اب تک منعقد ہونے والی چار عالمی اے آئی  کانفرنسوں میں سب سے بڑی کانفرنس تصور کی جا رہی ہے۔ اس اجلاس میں ذمہ دار، شمولیت پر مبنی  اور اثر انگیز مصنوعی ذہانت کے حوالے سے عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دلچسپی اور تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا ۔

اس سمٹ کو عالمی برادری کی جانب سے غیر معمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے اور اب تک 35 ہزار سے زیادہ اندراج  کئے جا چکے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد ، صرف نظریات تک محدود رہنا نہیں  ہے بلکہ عملی نفاذ کو ترجیح دینا ہے تاکہ ایسے نتائج سامنے آئیں  ، جو زمینی سطح پر حقیقی  طور پر فائدہ مند ثابت ہوں۔

عالمی سطح کی اس تقریب میں ، حکومتوں کے نمائندے، صنعت  سے متعلق رہنما، محققین، سول سوسائٹی تنظیمیں اور بین الاقوامی ادارے شرکت کریں گے اور سمٹ کے ایجنڈے کی تشکیل میں فعال کردار ادا کریں گے۔ توقع ہے کہ 100 سے زائد ممالک سے نمائندگی ہوگی، جن میں 15 سے 20 سربراہانِ حکومت، 50 سے زائد وزراء اور عالمی و بھارتی کمپنیوں کے 40 سے زائد سی ای اوز شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ، عالمی اے آئی ایکو نظام کے اختراع کار ، محققین اور چیف ٹیکنالوجی آفیسرز سمیت تقریباً 500 نمایاں شخصیات ، اس سمٹ میں شریک ہوں گی۔

سمٹ کی شرکت کی گہرائی اور تنوع کو اجاگر کرتے ہوئے، 500 سے زائد اے آئی اسٹارٹ اپس کی نمائش کی جائے گی اور مرکزی پروگرام کے ساتھ ساتھ تقریباً 500  اجلاس منعقد کیے جائیں گے، جو اسے انتہائی جامع عالمی اے آئی اجتماع بناتے ہیں۔

اس سمٹ سے قبل کی سرگرمیوں کا دائرہ بھی وسیع اور متاثرکن رہا ہے۔ 1300 سے زائد تجاویز  سمٹ سے قبل کی تقریبات کے لیے موصول ہوئی ہیں ، جب کہ اب تک سمٹ سے سے قبل 500 سے زیادہ  پروگرام بھارت اور دنیا کے مختلف خطوں میں منعقد ہو چکے ہیں۔

سمٹ کے فریم ورک میں شامل سات بڑے اہم پروگراموں کے ذریعے مجموعی طور پر 3 لاکھ سے زیادہ شرکاء  نے شرکت کی ، جس سے انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ میں قومی اور بین الاقوامی دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔

عالمی اے آئی سمٹ کا عمل وقت کے ساتھ ترقی کر  رہا ہے۔ اس کا آغاز  بیلیچلی پارک میں اے آئی سے متعلق  خطرات پر توجہ مرکوز کرنے سے ہوا، پھر  جنوبی کوریا کے سیول میں اخلاقیات اور شمولیت پر مبنی بات چیت ہوئی اور بعد ازاں  فرانس کے پیرس  میں مشترکہ اصولوں کے عملی نفاذ کی سمت  یہ آگے بڑھا ۔ یہ عالمی سمٹ بھارت کے عالمی سطح پر ہونے والے اے آئی مباحثے میں بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔

انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026 کے حوالے سے پروگرام، موضوعاتی دائرہ کار اور شرکت کے طریقے سمیت مزید تفصیلات آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں: https://impact.indiaai.gov.in/. اس میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور متعلقہ فریقوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ویب سائٹ  پر جائیں اور اس عالمی مکالمے کا حصہ بنیں، جو ذمہ دار اور اثر انگیز مصنوعی ذہانت کے فروغ کے لیے ہے۔

سمٹ کے لیے میڈیا کے اندراج  کا عمل اب بھی جاری ہے۔ صرف اکریڈیٹیڈ میڈیا نمائندگان ہی سمٹ کی کوریج کر سکیں گے۔ درخواستیں آن لائن آفیشل پورٹل  https://impact.indiaai.gov.in/media-accreditation کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔  میڈیا کے اندراج کی آخری تاریخ 8 فروری ، 2026 ء ہے 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح۔م م ۔ع ا  )

U.No. 1428


(ریلیز آئی ڈی: 2222130) وزیٹر کاؤنٹر : 14