اسٹیل کی وزارت
ایس اے آئی ایل نے ’’ सेल-e-BRATION‘‘ لانچ کیا: یہ ’اسٹیل ٹو سول‘ رابطے کے جشن کے لیے ایک قومی تخلیقی چنوتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 JAN 2026 5:07PM by PIB Delhi
وزارت فولاد کے تحت مہارتن پی ایس یو، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (ایس اے آئی ایل) نے مائی گو کے تعاون سے 30 جنوری 2026 کو ’’ सेल-e-BRATION : اسٹیل بلٹ انڈیا، سیل بلٹ ٹرسٹ‘‘ کا آغاز کیا۔ یہ ملک گیر تخلیقی مقابلہ بھارتی شہریوں کو دلچسپ ریلز، سنیمائی داستانوں، اور اثر پذیر ڈیجیٹل اشتہارات کے ذریعہ ان کی داستان گوئی کی صلاحیت کی نمائش کے لیے مدعو کرتا ہے۔
مہم کے مقاصد
’ सेल-e-BRATION ‘کا بنیادی مقصد ہر ہندوستانی کی روزمرہ زندگی میں سیل کے اٹوٹ کردار کو اجاگر کرنا ہے۔ برانڈ کو ایک "قابل اعتماد دوست" کے طور پر پیش کرکے ، یہ مہم ایک گہرے جذباتی تعلق کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہے - "فولاد سے جذبے" کا رشتہ— جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سیل ملک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اپنے شہریوں کے قیمتی لمحات کی بھی حفاظت کرتا ہے۔
شرکت کے لیے موضوعات
شرکاء چار مختلف بیانیوں میں سے منتخب کر سکتے ہیں:
- بھارت کے بڑے خوابوں کی تعمیر: ملک کی ’’رگوں اور ہڈیوں‘‘ – یعنی ریلوے، پلوں اور شاہراہوں کی نمائش ۔
- شیلڈ اینڈ اسٹار: یہ ملک کی دفاعی (ٹینکوں اور بحری جہازوں) اور خلائی جستجو میں ایس آئی اے ایل کے تعاون کو اجاگر کرتا ہے۔
- سیل ہرکسی کی زندگی میں شامل ہے: اپنے اسکولوں، ہسپتالوں، اور کھیل کود کے پروگراموں کے ذریعہ معاشرے پر سیل کے اثرات پر مرتکز
- مصنوعات ہر جگہ: یہ گھروں، دفاتر اور شہروں میں نظر آنے والے ساتھی کے طور پر سیل کو اجاگر کرتا ہے
انعامات اور اعتراف
بھارت کی تخلیقی صلاحیت کی حوصلہ افزائی اور انہیں انعامات سے نوازنے کے لیے، سرکردہ 5 تخلیق کاروں کو مندرجہ ذیل انعامات سے نوازا جائے گا:
- نقد انعام : ہر ایک کو 10000 روپے
- رسمی اعتراف: ایس اے آئی ایل کی جانب سے ایک ستائشی مراسلہ اور سند
- ملک گیر سطح پر شہرت: فاتح انداراجات سیل کے تمام تر سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر نمایاں ہوں گے۔
شرکت کیسے کریں
- اہلیت: تمام بھارتی شہریوں کے لیے
- فارمیٹ: ویڈیو ایم پی 4 فارمیٹ میں ہونی چاہئے، ریزولوشن 1080 پی، اور 120 سیکنڈ (2 منٹ)تک ہونی چاہئے۔
- زبان : اندراجات ہندی اور انگریز میں قابل قبول ہیں۔
- ویڈیو اپ لوڈ کرنےکا عمل: شرکاء اپنی ویڈیو کو کلاؤڈ پلیٹ فارم (ان لسٹڈ لنک کے طو رپر گوگل ڈرائیو یا یو ٹیوب)پر اپلوڈ کریں اور مائی گو پورٹل کے ذریعہ لنک سبمٹ کریں۔
- حتمی تاریخ: تمام تر انداراجات 16 فروری 2026 (رات 11:59)تک جمع کرادیے جائیں۔
مائی گو کا لنک:
https://www.mygov.in/task/sail-e-bration-steel-built-india-sail-built-trust-reel-contest/
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1357
(रिलीज़ आईडी: 2221299)
आगंतुक पटल : 7