کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ نے ٹائمز بی اسکول رینکنگ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل کی


آئی آئی ایف ٹی طلبا کو عالمی تجارتی قیادت کے لیے ہنر اور وژن کے ساتھ بااختیار بناتا ہے: تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل

प्रविष्टि तिथि: 31 JAN 2026 2:02PM by PIB Delhi

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی) کو ٹائمز بی-اسکول رینکنگ 2026 میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے، جس سے بین الاقوامی تجارت اور عالمی کاروبار پر خصوصی توجہ کے ساتھ انتظامی تعلیم میں ایک اعلیٰ ادارے کے طور پر اس کی پوزیشن مضبوط ہوئی ہے۔ آئی آئی ایف ٹی وزارت تجارت اور صنعت، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے، جس کے کیمپس دہلی، کولکتہ، کاکیناڈا اور گفٹ سٹی میں ہیں۔

اعلیٰ مقام حاصل کرنے پر انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے، تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے اس کامیابی کو طالب علموں کو مہارت، وژن اور اہم صلاحیتوں سے بااختیار بنانے میں آئی آئی ایف ٹی کی مسلسل کوششوں کا ثبوت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ مستقبل کے لیڈروں کی تشکیل اور عالمی تجارتی منظر نامے میں بھارت کی موجودگی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، کامرس سکریٹری اور چانسلر، آئی آئی ایف ٹی، جناب راجیش اگروال نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ کی ترقی اس کی مضبوط تعلیمی بنیاد کی عکاسی کرتی ہے، جس سے عالمی نظریے کو وسعت ملتی ہے اور بہترین کارکردگی کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی آئی ایف ٹی بین الاقوامی تجارت میں ایک عالمی پاور ہاؤس کے طور پر ابھرنے کی بھارت کی خواہش کی حمایت کرتا ہے اور قومی تجارت، اقتصادی اور اسٹریٹجک ترجیحات کے ساتھ منسلک عالمی سطح پر قابل انتظامی پیشہ ور افراد کو تیار کر کے وکست بھارت کے وژن میں تعاون کرتا ہے۔

آئی آئی ایف ٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر راکیش موہن جوشی نے جناب پیوش گوئل اور جناب راجیش اگروال کے وژن اور بھرپور حمایت کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بین الاقوامی کاروبار کے انتظامی تعلیم میں اعلیٰ معیار حاصل کرنے کے لیے اس کی تدریسی سختی، پالیسی سے مطابقت، صنعتی وابستگی اور عالمی رسائی کو بڑھائیں گے؛ موجودہ دور کی حقیقتوں کو تدریس، تحقیق اور کارروائیوں میں ضم کریں گے اور اسے عالمی سطح کا ادارہ بنائیں گے۔

1963 میں قائم ہونے والا انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارن ٹریڈ (آئی آئی ایف ٹی)، بھارت سرکار کی وزارت تجارت و صنعت کے تحت ایک ڈیمڈ-ٹو-بی یونیورسٹی ہے۔ بین الاقوامی تجارت و کاروبار کا ایک اعلیٰ ادارہ ہونے کے ناطے، آئی آئی ایف ٹی فلیگ شپ ایم بی اے پروگرام، ایگزیکٹو ایجوکیشن اور ڈاکٹورل ریسرچ پیش کرتا ہے، جو بھارت کی عالمی تجارت و تجارتی پالیسی کی ترقی میں تعاون کرتا ہے۔ ادارے کے کیمپس دہلی، کولکاتہ، کاکیناڈ اور گفٹ سٹی میں ہیں اور یہ دبئی میں اپنا پہلا آف شور کیمپس شروع کرنے جا رہا ہے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع

31-01-2026

                                                                                                                                       U: 1351

 


(रिलीज़ आईडी: 2221238) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: Malayalam , English , Marathi , हिन्दी , Tamil