وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے پٹنہ برڈ سینکچری اور چھاری-ڈھنڈھ میں نئے رامسر مقامات کا خیرمقدم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 JAN 2026 10:52AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے رامسر مقامات میں ایٹا (اترپردیش) کے پٹنہ برڈ سینکچری اور کچھ (گجرات) کے چھاری – ڈھنڈھ کے اضافے کا خیرمقدم کیا ہے۔ مرطوب زمین کےتحفظ کے بارے میں مقامی آبادی اور دلچسپی رکھنے والے افراد کو مبارکباد دیتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ اس شناخت سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ہماری عہدبستگی کا اعادہ ہوتا ہے۔
مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو کے ذریعہ کی گئی ایک پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ کی:
’’اس بات کی خوشی ہے کہ ایٹا (اترپردیش) میں پٹنہ برڈ سینکچری اور کچھ (گجرات) میں چھاری –ڈھنڈھ رامسر مقامات کے طور پر تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ اس اعتراف سے حیاتیاتی تنوع اور اہم ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے تئیں ہماری عہدبستگی کا اعادہ ہوتا ہے۔ میری تمنا ہے کہ یہ مرطوب علاقے نقل مکانی کرنے والے اور مقامی چرند و پرند کے لیے محفوظ مسکن کے طور پر فروغ پاتے رہیں۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن)
U.No:1344
(ریلیز آئی ڈی: 2221184)
وزیٹر کاؤنٹر : 44
یہ ریلیز پڑھیں:
English
,
Marathi
,
हिन्दी
,
Bengali
,
Bengali-TR
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam