خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین و اطفال کی ترقی کی مملکتی وزیر، محترمہ ساوتری ٹھاکر، اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی کے 64ویں اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کریں گی

प्रविष्टि तिथि: 31 JAN 2026 11:46AM by PIB Delhi

خواتین و اطفال کی ترقی کی مملکتی وزیر محترمہ ساوتری ٹھاکر اقوامِ متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والے اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے سماجی ترقی (سی ایس او سی ڈی) کے 64ویں اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کے لیے نیویارک کا دورہ کریں گی۔

کمیشن برائے سماجی ترقی، جو اقوامِ متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی) کا ایک فعّال کمیشن ہے، سماجی ترقی سے متعلق امور پر بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جن میں سماجی شمولیت، مساوات اور فلاحی پالیسیوں کا فروغ شامل ہے۔ اس کمیشن کا سالانہ اجلاس رکن ممالک کو ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، جہاں وہ پیش رفت کا جائزہ لیتے ہیں، تجربات کا تبادلہ کرتے ہیں اور بہترین عملی طریقوں کو باہم شیئر کرتے ہیں۔

64ویں اجلاس میں بھارت کی شرکت سماجی ترقی کے شعبے میں کثیرجہتی کوششوں کے ساتھ اس کی مسلسل وابستگی اور عالمی سماجی پالیسی ترجیحات پر تعمیری مکالمے کے لیے اس کے عزم کی عکاس ہے۔ یہ دورہ سماجی ترقی سے متعلق امور پر اقوامِ متحدہ کی ایجنسیوں اور دیگر رکن ممالک کے نمائندوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-1341


(रिलीज़ आईडी: 2221182) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil