کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ریلویز-فرٹیلائزر محکمہ کے تعاون سے کھڑی اور ربی  کی فصل کےلیےکھاد کی فراہمی میں اضافہ


بلا تعطل ریلویز آپریشنز نے کھاد کی بروقت نقل و حمل کو یقینی بنایا

حکومت تمام ریاستوں میں کھاد کےوافر ذخائر برقرار رکھتی ہے

بہتر منصوبہ بندی اور مسلسل نگرانی سے غذائی تحفظ کو فروغ ملا

प्रविष्टि तिथि: 30 JAN 2026 1:47PM by PIB Delhi

کسانوں تک کھاد کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا حکومت کی اعلیٰ ترین ترجیحات میں سے ایک رہا ہے۔ اس سلسلے میں وزارت ریلویز اور فرٹیلائزرز کے محکمہ  کےدرمیان کھڑی 2025 اور رواں  ربی سیزن کے دوران بہتر تعاون زمین سطح پر واضح طور پر نظر آیا۔ کھاد کے ریک کی تیز اور ہموار نقل و حمل نے ریاستوں تک بروقت فراہمی کو ممکن بنایا، جس سے یہ یقینی بنایا گیا کہ کاشتکاری کے حساس مراحل کے دوران کسانوں کو کسی قسم کی کمی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔فرٹیلائزرز  کے محکمے نے وزارت ریلویز کے اس قریبی تعاون کو سراہتے ہوئے کہاکہ اس مربوط اقدامات نے ملک بھر میں کھاد کی وافر دستیابی کو یقینی بنانے میں مدد  فراہم کی ہے۔

اس دوران جولائی 2025 میں روزانہ اوسطاً 72 ریک لوڈکیے گئے، اگست 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر78 ریک یومیہ ہوگئی اور ستمبر 2025 میں 80 ریک فی دن تک پہنچ گئی۔

مالی سال26-2025 کے دوران اپریل سے دسمبر 2025 تک حکومت نے تمام اہم کھادوں کی ریاستوں میں وافر اور آسان دستیابی کو یقینی بنایا۔ یوریا کے لیے 312.40 لاکھ میٹرک ٹن کی ضرورت کے مقابلے میں 350.45 لاکھ میٹرک ٹن کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ اس کے علاوہ اہم پی اینڈ کے کھادیں (یعنی ڈی اے پی، ایم او پی اور این پی کے ایس) میں 252.81 لاکھ میٹرک ٹن کی ضرورت کے مقابلے میں 287.69 لاکھ میٹرک ٹن کی دستیابی رہی، جولگائے گئے ضرورت کےتخمینہ سے زیادہ تھی اور بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا۔ ریاستوں نے بھی کسانوں تک آخری مرحلے کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے۔

اپریل سے دسمبر تک بڑے کھادوں کی کل سپلائی (ایل ایم ٹی میں)

اپریل تا دسمبر 2025 کے دوران کھاد کی نقل و حمل ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جس میں خالص فراہمی 530.16 لاکھ میٹرک ٹن سے تجاوز کر گئی اور اس دوران پہلی بار 500 لاکھ میٹرک ٹن کا نشان عبور کیا گیا۔ یہ مالی سال25-2024 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 12.2 فیصد اضافہ ہے اور مالی سال 24-2023کےگزشتہ ریکارڈ سے 8.5 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل سے دسمبر یوریا اور پی اینڈ کے ریک کی نقل و حمل

یوریا کے ریک کی نقل و حمل 10,841 ریک تک بڑھ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 8 فیصد اضافہ ہے، جبکہ پی اینڈ کے کھادوں کے لیے 8,806 ریک ریکارڈ کیے گئے، جو 18 فیصد ترقی  کوظاہر کرتا ہے۔ وزارت ریلویز، بندرگاہوں، ریاستی حکومتوں اور کھاد کمپنیوں کے ساتھ بہتر ہم آہنگی نے فصلوں کے عروج کے موسموں میں ریاستوں تک بلا تعطل اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا۔

فی مہینہ اوسط کھاد کے ریکوں کی تعداد:

جولائی سے جنوری (13 جنوری تک) تک ماہانہ موازنہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں مسلسل اضافہ کو اجاگر کرتا ہے۔

وزارت ریلویز، بندرگاہوں، ریاستی حکومتوں اور کھاد کمپنیوں کے درمیان بہتر ہم آہنگی کی بدولت کھاد کی نقل و حمل میں یہ بہتری ممکن ہو سکی۔ بروقت منصوبہ بندی، مسلسل نگرانی اور باہمی تعاون کے ذریعے کسانوں تک کھاد کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔

*********************

UR-1289

(ش ح۔  م ع ن-ش ب ن)


(रिलीज़ आईडी: 2220835) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Gujarati , Tamil , Kannada