لوک سبھا سکریٹریٹ
لوک سبھا اسپیکر نے لالہ لاجپت رائے کو خراج عقیدت پیش کیا
प्रविष्टि तिथि:
28 JAN 2026 2:13PM by PIB Delhi
لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ان کی یوم پیدائش پر سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں ‘پنجاب کیسری’ لالہ لاجپت رائے کو ان کی تصویر پر پھول چڑھائے خراج عقیدت پیش کیا۔
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر اور کیمیکل اور کھاد کے وزیر جناب جگت پرکاش نڈا؛ ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھاجناب ہری ونش؛ اراکین پارلیمنٹ؛ سابق ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں لالہ لاجپت رائے کی تصویر پر پھول چڑھائے۔
لوک سبھا کے سکریٹری جنرل جناب اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھاکے سکریٹری - جنرل جناب پی سی۔ مودی نے بھی اس موقع پر لالہ لاجپت رائے کوخراج عقیدت پیش کیا۔
لالہ لاجپت رائے کی حیات پر مشتمل ایک کتابچہ جسے لوک سبھا سکریٹریٹ کی طرف سے ہندی اور انگریزی میں شائع کیا گیا ہے، معززین کو پیش کیا۔
لالہ لاجپت رائے کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے 17 نومبر 1956 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں کی تھی۔
****
ش ح۔ ع و۔ اش ق
U.NO. 1288
(रिलीज़ आईडी: 2220820)
आगंतुक पटल : 7