وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے دہلی میں این سی سی کی سالانہ پی ایم ریلی کی جھلکیاں مشترک کیں

प्रविष्टि तिथि: 28 JAN 2026 9:02PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج دہلی کے کری اپّا پریڈ گراؤنڈ میں این سی سی پی ایم کی سالانہ ریلی کی جھلکیاں مشترک کیں۔  این سی سی ڈے کے موقع پر حاضرین کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ این سی سی، این ایس ایس کیڈٹس، جھانکی فنکاروں، نیشنل رنگ شالہ کے ساتھیوں اور ملک بھر کے نوجوان شرکاء کی کوششیں ان کی مربوط پرفارمنس میں واضح طور پر نظر آئیں۔

ایکس پر یکے بعد دیگرے کئے گئے پوسٹ میں جناب مودی نے کہا:

’’آج صبح ایک طیارہ حادثہ نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار جی اور کچھ ساتھیوں کو ہم سے چھین لیا ہے۔ اجیت دادا نے ریاست اور ملک کی ترقی میں اپنا اہم تعاون دیا۔  میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔  غم کی اس گھڑی میں ہم ان تمام خاندانوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اس حادثے میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔‘‘

 

’’آج پوری دنیا یوا بھارت کی یوا شکتی کی جانب بڑے اعتماد کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔  دنیا کے اس بھروسے کا سبب ہے- مادر وطن کے لیے بے پناہ عقیدت اور کرم بھومی کے تئیں بے مثال لگن! ‘‘

 

’’یوروپی یونین کے ساتھ جس ’مدر آف آل ڈیلز‘ پر اتفاق ہوا ہے، اس کا مطلب ہے - ہندوستانی نوجوانوں کے لیے یورپ کے 27 ممالک میں نئے نئے مواقع!‘‘

 

’’آپریشن سندور نے دکھایا کہ ہمارے سودیشی ہتھیار کتنے جدید اور ہائی ٹیک ہیں۔  اے آئی اور ڈیفنس انوویشن آج ہماری افواج کو مزید جدید بنا رہے ہیں، جس نے ہمارے نوجوان ساتھیوں کے لئے امکانات کو بہت بڑھا دیا ہے ۔ ‘‘

 

’’ نوجوان ووٹروں کے لیے اب ہمیں ملک میں ایک نئی روایت شروع کرنے کی ضرورت ہے۔  اس سمت میں ہر سال 25 جنوری کو قومی ووٹرز ڈے پر این سی سی - این ایس ایس اور میرا یووا بھارت سنگٹھن میں پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کے اعزاز میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جا سکتا ہے۔‘‘

 

’’ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ این سی سی نے ’ایک پیڑ ماں کے نام ‘مہم کے تحت تقریباً 8 لاکھ پیڑ لگائے ہیں۔  یہ دیکھنا بھی ہمارا فرض ہے کہ جو پیڑ ہم نے لگائے ہیں وہ اچھے سے بڑے بھی ہوں۔ ‘‘

 

’’ہمارے نوجوانوں کا ایک بہت بڑا امتحان یہ بھی ہے کہ وہ آنے والے وقت میں کتنے زیادہ فٹ ہوں گے۔  نظم  و ضبط پر مبنی طرز زندگی اپنانے کو لے کر ان سے میری یہ خصوصی درخواست ہے--- ‘‘

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م م ۔ م ر

Urdu No. 1225

 


(रिलीज़ आईडी: 2219977) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Assamese , Punjabi , Gujarati , Telugu , Kannada , Malayalam